خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 455 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 455

خطبات طاہر جلد ۶ 455 خطبہ جمعہ ار جولائی ۱۹۸۷ء نے تکبر کا اظہار فرمایا وہاں براہ راست نہیں تھا بالواسطہ تھا اور نبوت کے متعلق بھی تکبر بالواسطہ ہی رہا ہے ہمیشہ۔وہ لوگ جن کو خدا نے بھیجا ہے وہ چھوٹے دکھائی دیتے ہیں وہ کمتر دکھائی دیتے ہیں اور اسی وجہ سے ہمیشہ انسان دھوکا کھاتا چلا آیا ہے۔آج بھی اسی لئے دھوکا کھا رہا ہے کہ جن کو خدا نے چنا ہے یہ تھوڑے سے لوگ ہیں معمولی نظر آنے والے ، تعداد میں بھی تھوڑے اموال اور طاقت میں بھی تھوڑے، ہم کیسے ان کے سامنے سر تسلیم خم کر سکتے ہیں۔وَمَا اَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ بِالَّتِي تُقَرِّبُكُمْ عِنْدَنَا زُلْفَى إِلَّا مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا میں جو طر ز بیان اختیار فرمائی گئی ہے عربی گرائمر کے لحاظ سے یہ عام دستور سے ہٹ کر ہے اور جہاں بھی آپ کو عام دستور سے ہٹی ہوئی طرز دکھائی دے گی وہاں یقین کریں کہ ایک سے زیادہ معانی پیدا کرنے کی خاطر ایسا کیا گیا ہے اور اس جگہ بھی یہی طریق ہے ورنہ عام طریق عربی گرائمر کے مطابق یہ ہونا چاہئے تھا و ما اموالكم ولا اولادكم التي تقربكم عندنا زلفی - کیونکہ فاعل اموالكم ولا اولاد کم ہیں۔وہ تمہیں ہمارے قریب کرتے ہیں اس میں انتی سے پہلے ب کی بظاہر گنجائش نظر نہیں آتی لیکن گنجائش پیدا کی جاسکتی ہے اور قادرالکلام اس رنگ میں اس طریق کو اختیار کر سکتا ہے کہ اس سے بجائے اس کے کہ زبان کے قواعد کی مخالفت ہو طر ز بیان ایسی بن جائے کہ اس میں نیا مضمون داخل ہو جائے۔اس پہلو سے میں نے نمایاں طور پر یہ بات اس لئے بیان کی ہے کہ قرآن کریم میں جہاں بھی آپ عام طرز سے ذرا ہٹ کر بات کو بیان ہوتا ہوا دیکھیں گے اور جہاں بظاہر ایک اشکال پیدا ہوگا یقین جانیں کہ وہاں ضرور کوئی خزانہ مدفون ہے۔حکمتوں کا کوئی خزانہ، معانی کا کوئی گنجینہ وہاں ضرور دفن ہوگا۔یہ آیت بھی فی الحقیقت دو معانی رکھتی ہے اور انہی دو معانی کا مضمون آگے چلتا چلا جا رہا ہے اسی طرح دوہرا مضمون۔ایک معنی اس کا یہ بنے گا وَمَا اَمْوَالُكُمْ وَلَا اَوْلَادُكُمْ بالَّتِى تُقَرِّبُكُمُ عِنْدَنَا زُلْفَی اس کے بعد إِلَّا سے پہلے کچھ مضمون حذف ماننا پڑے گا۔تمہارے اموال اور تمہاری اولادیں جو تمہارے نزدیک تمہیں اللہ تعالیٰ کے قریب کرتے ہیں ہرگز ایسا نہیں وہ کافی نہیں ہے۔یہ مضمون اس میں حذف مانا پڑے گا إِلَّا مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا۔