خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 441 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 441

خطبات طاہر جلد ۶ 441 خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۸۷ء مالی سال کی کامیاب کار کردگی اور چندہ صد سالہ جوبلی کی طرف توجہ کی تحریک (خطبہ جمعہ فرموده ۳ جولائی ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔جماعت احمدیہ کا مالی سال جو ۳۰ / جون کو ختم ہوا ہے چونکہ اس کے بعد آج یہ پہلا جمعہ ہے۔اس لئے روایات کے مطابق انشاء اللہ اسی مالی سال کی کارکردگی سے متعلق چند باتیں میں آپ کے سامنے پیش کروں گا۔یہ مالی سال دنیا میں ہر جگہ ایک پہلو سے جماعت کے لئے کافی آزمائش کا سال تھا کیونکہ بہت سے ایسے دوسرے چندے تھے جن کا عام روز مرہ کے چندوں کے علاوہ جماعت کے کندھوں پر مقدس بوجھ پڑا اور اس کی وجہ سے خطرہ یہ تھا کہ جماعت اس دفعہ اپنا با قاعدہ ماہانہ چندہ اس ذمہ داری سے ادا نہیں کر سکے گی جیسے پہلے کرتی رہی ہے۔خصوصیت سے اس لئے کہ صد سالہ جو بلی کے قرب کی وجہ سے یہ دوہرا خطرہ تھا کہ بہت سی جماعتیں چونکہ اس چندے میں پیچھے رہ گئیں ہیں اور اس کا غیر معمولی بوجھ ہے عام روز مرہ کے چندوں سے بعض صورتوں میں کئی گنا زیادہ چندہ صرف صد سالہ جوبلی کا دینے والا رہ گیا ہے اور سال صرف ایک باقی تھا۔پاکستان میں خصوصیت سے یہ اس لئے زیادہ آزمائش کا سال تھا کہ پاکستان میں جو حالات ہیں غیر معمولی ان کی وجہ سے جماعت کی اقتصادیات پر بھی اس کا اثر ہے۔ذہنی پریشانیوں