خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 405
خطبات طاہر جلد ۶ 405 خطبہ جمعہ ۱۹ر جون ۱۹۸۷ء پاکستان میں احمدیوں پر ہونے والے مظالم اور احمدی مظلومین کے بارے میں حضور کی رویا ( خطبه جمعه فرموده ۱۹ جون ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔کچھ عرصے سے میں نے خطبات میں پاکستان میں ہونے والے احمدیت پر مظالم کا ذکر نہیں کیا۔اس کی ایک بڑی وجہ تو یہ تھی کہ جن لوگوں کا ذکر کیا جاتا ہے وہ چونکہ ذکر بڑے دردناک ہوتے ہیں اس لئے بعض دفعہ آواز پر یا طرز کلام سے بیان کرنے والے کا دکھ بھی ظاہر ہو جاتا ہے اور جن کے متعلق بات کی جاتی ہے وہ اس سے بھی زیادہ تکلیف محسوس کرتے ہیں اور متعدد بار خطوط کے ذریعے مجھے اس ذکر سے باز رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔کہتے ہیں یا تو اس ضبط کے ساتھ بات کیا کرو کہ تمہارے دل کا اثر باہر نہ آئے یا جب بھی تم جذبات سے مغلوب ہوتے ہو تو ہمیں اتنی تکلیف پہنچتی ہے کہ جس تکلیف کا آپ ذکر کرتے ہیں وہ تکلیف اس کے سامنے بیچ ہو جاتی ہے۔اس لئے اگرچہ جماعت کو دوسرے ذرائع سے با قاعدہ مطلع رکھا جا رہا ہے اور تمام دنیا کی جماعتیں با قاعدہ صورتحال سے باخبر ہیں لیکن خطبات میں میں نے اس لئے عملاً ذکر سے پر ہیز کیا لیکن رات ایک رؤیا دیکھی جس کا اس مضمون سے تعلق ہے اس رویا کی وجہ سے میں نے سمجھا کہ اب مجھے پھر کسی خطبے میں اس ذکر کو چھیڑنا چاہئے۔اس کا ذکر میں انشاء اللہ خطبے کے آخر پر کروں گا۔جہاں تک مظالم کی داستان ہے یہ اسی طرح جاری ہے اس میں کوئی فرق نہیں۔بعض لحاظ