خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 402 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 402

خطبات طاہر جلد ۶ 402 خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۸۷ء ان کی سابقہ روایات کو ملحوظ رکھ کر ، ان کے خاندانی مزاج کو اوران شاندار کہانیوں کوملحوظ رکھ کر جو ان کے خاندانوں سے منسوب ہو چکی ہوتی ہیں ، انسان مانگتا ہے۔ایک شخص کے متعلق آتا ہے کہ بادشاہ اس سے خوش ہوا۔اس نے اسے انعام دیا کہ میں تمہیں یہ اتنی دولت انعام کے طور پر دیتا ہوں۔اس نے کہا بادشاہ سلامت اس دولت کو کسی دوسرے گھر تک پہنچانے کے لئے بھی تو کوئی چیز چاہئے ؟ اس نے کہا ہاں ! اونٹ دے دیتے ہیں۔اس نے کہا اونٹ کو چلانے والا بھی تو چاہئے؟ میں غریب مجھے کیا پتہ اونٹ کیا ہوتا ہے اور کیسے چلایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا ہاں چلانے والا نو کر بھی دے دیتے ہیں۔اس نے کہا ایک اونٹ کا پیٹ تو میں پال نہیں سکتا یہ نوکر کا پیٹ کہاں سے ساتھ پالوں گا اس کے لئے بھی گزارے کا انتظام ہونا چاہئے۔انہوں نے ایک جاگیر بھی ساتھ کر دی۔ایک عام انسان ایک معمولی سے بادشاہ کے حضور جب حاضر ہوتا ہے تو اپنی دعا کا حوصلہ بڑھا لیتا ہے، اپنی طلب کو وسعت عطا کر دیتا ہے۔آپ خدا سے دعامانگیں اور چھوٹی چھوٹی دعاؤں پر راضی ہو کے رہ جائیں بڑا ہی نقصان کا سودا ہے۔لیکن چھوٹی دعا ئیں بھی اسی سے مانگیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ چھوٹی باتوں میں اپنے اوپر بھروسہ کر لیں اور بڑی باتوں میں اس کی طرف متوجہ ہوا کریں۔خدا اکبر ہی نہیں ہے وہ عظیم بھی ہے اور عظیم کا یہ مطلب ہے کہ ہر طرف اس کا وجود حاوی ہے ادنیٰ سے ادنی چیزوں تک بھی اس کی پہنچ ہے اور اعلیٰ سے اعلیٰ چیزوں تک بھی اس کی پہنچ ہے۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں یہی گر سکھایا ہے کہ بوٹ کا تسمہ بھی اس سے مانگو یہی آنحضرت ﷺ کی تعلیم ہے اور اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بہت ہی زور دیا کہ چھوٹی سے چھوٹی چیز کی طرف بھی خدا کی طرف متوجہ ہو مگر صرف چھوٹی چیزوں کے لئے نہیں بلکہ بہت بڑی بڑی چیزیں بھی اس سے مانگو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی لئے اپنی اولاد کے لئے دعا کرتے ہوئے باوجود اس علم کے کہ نبوت ایک ایسا انعام نہیں ہے جو زمانے کی ضروریات سے قطع نظر بار بار ہر شخص کو ملتا چلا جائے ،آپ نے اپنی اولاد کے لئے دعا کرتے ہوئے عرض کی کہ وہ سب دے ان کو جو مجھ کو دیا ہے۔اے خدا! جو کچھ مجھے دیا ہے میں کہتا ہوں سب کچھ اس کو دے۔اس لئے کہ آپ جانتے تھے کہ قادر وتوانا سے میں دعا مانگ رہا ہوں اس کا کام ہے