خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 181
خطبات طاہر جلد ۶ 181 خطبه جمعه ۱۳ مارچ ۱۹۸۷ء اولا د نے اس نصیحت پر عمل کیا اور اس کے ساتھ یہی کیا۔قیامت کے دن آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ نے اسے بلایا اور پوچھا تو نے یہ کیوں کیا تھا، سارا واقعہ بیان کے کہ یہ ہمارے علم میں ہے کہ تو نے ایسا کیا، کیوں ایسا کیا؟ اس نے جواب دیا کہ اے خدا! میں تیری پکڑ سے تیرے عذاب سے سخت ڈرتا تھا اور میں نے یہ ترکیب کی کہ تجھ سے بچنے کا سوائے اس کے کوئی ذریعہ نہیں کہ میرا ذرہ ذرہ سب جگہ پھیل جائے اور ساری خاک بکھر جائے یا پانی میں غرق ہو جائے۔تفصیلی حدیث سے اس کے درمیان میں یہ بھی ذکر ہے کہ خدا نے حکم دیا کہ پانی سے بھی اس کے ذرات اکٹھے کئے جائیں اور خاک سے بھی ذرات اکٹھے کئے جائیں اور اس پر خدا نے فرمایا تو مجھ سے اتنا ڈرتا تھا تو میں تجھے بخشا ہوں۔( بخاری کتاب التوحید، حدیث نمبر: ۶۹۵۴۰) اب یہ ایسی مثالیں ہیں جو خاص خدا کی رحمت کے بعض جلووں کو ظاہر کرنے کے لئے بتائی جاتی ہیں۔عمومی قانون کے طور پر ایسے نہیں کہ ہر شخص کہے کہ چلو میں کچھ ڈرتا ہوں خدا سے اس لئے میں معاف کر دیا جاؤں گا۔خدا کی نظر ہے دلوں پر اس لئے بظاہر کچھ ایسے متقی بھی ہوں گے جن کے اندر کمزوریاں ہیں لیکن ان کے دلوں میں اپنے اعمال کے نتیجے میں خود ایک جہنم پیدا ہو چکی ہے اور کچھ ایسے بد ہیں جن کو بدیاں کرتے کرتے چین نہیں ملتا اور ان کے اندر بھی ایک جہنم ہے مگر وہ هَلْ مِنْ مَّزِيْدِ (ق:۳۱) کی جہنم ہے اور بھی چاہئے کچھ اور بھی چاہئے اور بھی چاہئے۔وہ حسرتوں کی جہنم ہے اور یہاں یہ جہنم ہے اپنے کئے ہوئے پر ندامت کی جہنم ، دونوں قسم کی جہنم ہوا کرتی ہے۔تو باہر کی آنکھ کو کیا پتہ کہ اندر کیا ہورہا ہے لیکن جب عمومی طور پر نیک کاموں کی طرف بلانے والا بلاتا ہے تو اس وقت اجتماعی رد عمل سے پتہ چلتا ہے کہ ایک بڑا عظیم الشان ذخیرہ تقویٰ کا ہے اس جماعت میں جس کے نتیجے میں اس نے حیرت انگیز طور پر نیکی کے کاموں میں لبیک کہا۔اب یہ دوسرے علماء ہیں آپ ان کو دیکھ لیں ساری دنیا میں گھومتے پھرتے ہیں منتیں کرتے ہیں قوم کی ، غیرت دلاتے ہیں۔ہمیں کہتے ہیں دیکھو وہ مرتد ہو کر ایک مانگتا ہے تو ان کی جماعت دس دیتی ہے ہم لاکھ مانگتے ہیں تم دس بھی نہیں دیتے اور تم اتنے زیادہ ہو اور تمہیں کوئی غیرت نہیں آتی لیکن پھر بھی دل ان کے لئے کھلتے نہیں ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ ہمارے امام بھی غیر متقی ہیں۔امام جانتے ہیں کہ ہمارے پیروکار بھی غیر متقی ہیں۔پر وَ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ اِما ما میں خدا نے ہمیں یہ عظیم الشان را ز سکھایا کہ امامت کی