خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 175 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 175

خطبات طاہر جلد ۶ 175 خطبه جمعه ۱۳ مارچ ۱۹۸۷ء نہیں آتی اور ہم احساس محرومی کا شکار ہوتے چلے جا رہے ہیں۔بعض لوگ ہیں جو اپنے متعلق نہیں لکھتے دوسروں کے متعلق لکھتے ہیں کہ آپ تو خطبے دیتے رہتے ہیں وہاں وہی حال ہے سب کا اور فلاں میں یہ برائی پائی جاتی ہے اور فلاں میں یہ برائی پائی جاتی ہے۔بعض عورتیں ہیں ان کی شکایتوں میں درد بھی پایا جاتا ہے اور غیر کی شکایت بھی یعنی خاوند کی۔کہتی ہیں کہ ہم نے تو یہاں تک بھی کیا کہ آپ کے خطبے ان کو سنائے بٹھا کے کہ یہ ہوتا ہے حسن سلوک معاشرے میں ، عائلی زندگی یہ ہونی چاہئے۔اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول آپ سے یہ تقاضا کرتے ہیں لیکن کوئی فرق نہیں پڑا، وہی زندگی، وہی چال چلن ، وہی رہن سہن ، وہی نا انصافی اور سختی ان کے بیان کے مطابق۔تو ان سب امور پر غور کرتے ہوئے میں نے اس کا یہی ایک جواب پایا کہ انسانی زندگی میں جسے ہم پیڑول کہتے ہیں، چلنے کی طاقت چلنے والی چیز ، وہ قوت جسے چلایا جائے تو پھر وہ بڑے عظیم الشان کارنامے دکھاتی ہے۔وہ قوت کیا ہے انسان میں اور تقریر اس قوت پر کیا اثر کرتی ہے؟ تقریر اور نصیحت اور یاد دہانیاں یہ سارے تو اس شعلے کی طرح ہیں جو بارود پر چلے تو اس میں ایک رد عمل جاری کر دیتا ہے یا پٹرول کو حکم دیتا ہے کہ تم چل پڑو یا اسی قسم کی دوسری انسانی مشینوں میں انسان نے استفادہ کرتے ہوئے تعاون کا ایک نظام جاری کر دیا ہے لیکن اگر پٹرول نہ ہو تو شعلہ بریکار جائے گا۔خالی اسٹاٹر چلا کے آپ گھنٹوں بیٹھے رہیں موٹر میں ، گھنٹوں تو اسٹاٹر آپ کا ساتھ ہی نہیں دے گا، چند منٹ کے اندر اندر وہ بھی جواب دے دے گا اور کسی قسم کی کوئی حرکت اس موٹر میں پیدا نہیں ہوگی تو اس کا جواب مجھے قرآن کریم میں یہ ملا:۔وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى وَاتَّقُونِ يَأُولِي الْأَلْبَابِ (البقرہ: ۱۹۸) قرآن کریم نے بھی انسانی نظام میں ایک پٹرول کا ایک قوت کے ذخیرے کا ذکر فرمایا ہے اور فرمایا ہے کہ باوجود اس کے کہ آسمان سے نور نازل ہو چکا ہر قسم کو ہدایت مل گئی اور دلوں کو گرمانے والا وجود جیسا پہلے کبھی نہیں آیا تھا ویسا وجود ظاہر ہو گیا لیکن جب تک تمہارے اندر وہ غذا موجود نہیں ہوگی جس سے قوت پا کے تم آگے چلو گے اس وقت تک یہ ساری نصیحتیں، یہ سارے کارخانے بیکار جائیں گے۔فرمایا: - وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوى سفر پر روانہ ہونا چاہتے ہو، دل