خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 835 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 835

خطبات طاہر جلد۵ 835 خطبہ جمعہ ۱۹ رد سمبر ۱۹۸۶ء کم سن بچوں کی تربیت اور والدین کی ذمہ داری کم عمر بچے کسی تنظیم کے سپردنہ کرنے کی حکمت (خطبه جمعه فرموده ۱۹ / دسمبر ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی: يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَيكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا يَعْصُونَ اللهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُوْنَ مَا يُؤْمَرُونَ ) (التحریم:۷) اور پھر فرمایا: قرآن کریم کی یہ آیت جس کی میں نے تلاوت کی ہے اس میں مومنوں کو اس امر کی طرف متوجہ فرمایا گیا ہے اور بڑی قوت اور زور کے ساتھ محض نصیحت کے رنگ میں نہیں بلکہ انذار کے رنگ میں اس امر کی طرف متوجہ فرمایا گیا ہے کہ اپنے آپ کو اور اپنی اولادوں کو آگ کے عذاب سے بچاؤ وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ ایسی آگ کے عذاب سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان بھی ہوں گے اور پھر بھی۔عَلَيْهَا مَلَئِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمُ