خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 71
خطبات طاہر جلد۵ 71 خطبہ جمعہ ۱۷ جنوری ۱۹۸۶ء والا خزانہ ہو گا۔آپ کی بھی زندگی بنا جائے گا اور آپ کی نسلوں کی زندگیاں بھی بنا جائے گا۔دنیا میں بھی آپ کو سعادتیں نصیب فرمائے گا اور آخرت میں بھی آپ کو سعادتیں نصیب فرمائے گا۔پس میں دعا کرتا ہوں اور آپ بھی میرے ساتھ دعا کریں کہ اللہ ہماری جماعت پر بحیثیت جماعت بھی اور انفرادی طور پر بھی احمدیوں کے اوپر ذ والاقتدار خدا کے طور پر ظاہر ہو۔المقتدر خدا کے طور پر ظاہر ہو۔جس کے پیار اور محبت اور رحمت کے جلوے ہم روز اپنے گھروں میں دیکھیں۔اس خدا کے ساتھ بسنے والے ہوں جس کے ہاتھ میں تمام قدرتوں کی چابیاں ہیں ، تمام عظمتوں کی کنجیاں ہیں، وہ ذوالاقتدار ہے ایسا نہیں کہ تصورات میں ہی ذوالاقتدار ہے بلکہ عملی دنیا میں بھی وہ اپنے اقتدار کے نشان ظاہر فرماتا ہے۔