خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 751
خطبات طاہر جلد۵ 751 خطبه جمعه ۴ ارنومبر ۱۹۸۶ء ان کی ایک نشانی یہ بیان فرمائی يَقُولُونَ لِلَّذِيْنَ كَفَرُوا هَؤُلَاءِ أَهْدَى مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا سَبِیلا کہ یہ لوگ ان لوگوں کو جو خدا کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے خدا کے کسی نمائندہ کو سچا سمجھتے ہوئے اس پر ایمان لے آتے ہیں ان کے متعلق کہتے ہیں کہ ان سے تو وہ لوگ بہتر ہیں جو کتاب کے بھی منکر ہیں جن کا کلیۂ اس دین سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔یہ بہت ہی بار یک مضمون ہے جو قرآن کریم نے بیان فرمایا یعنی وہ یہ نہیں کہتے کہ یہ لوگ جو ایمان لے آئے ہیں خدا کی طرف سے کسی بلانے والے پر چونکہ یہ اسی کتاب پر ایمان لاتے ہیں، جس پر ہم لاتے ہیں اس کے مصدق تو ہیں اس لئے جو کلیہ منکر ہیں ان سے بہتر ہیں یہ نہیں کہتے بلکہ یہ کہتے ہیں کہ باوجود اس سے کہ یہ لوگ بظاہر ہمارے ساتھ ہیں یا ایک حصہ میں ہمارے ساتھ ہیں ،خدا پر ایمان لاتے ہیں۔رسالت پر ایمان لاتے ہیں ، ملائکہ پر ایمان لاتے ہیں، کتب پر ایمان لاتے ہیں، یوم آخرت پر ایمان لاتے ہیں مگر چونکہ یہ ایک ایسے شخص پر بھی ایمان لے آئے ہیں جسے ہم نہیں مانتے اس لئے یہ ان سے بدتر ہیں جو ان سب ایمان کے بنیادی تقاضوں کا انکار کرنے والے ہیں اور یہ آواز جماعت احمدیہ کے متعلق آپ نے بار ہاسنی ہوگی۔پہلے تو پاکستان میں ایسی آوازیں سنی جاتی تھیں اب ساری دنیا میں تعاقب کے نام پر مولوی یہی آواز میں دیتے پھرتے ہیں کہ کافروں سے بدتر ہیں عیسائیوں سے بدتر ہیں، یہود سے بدتر ہیں ، دہریوں سے بدتر ہیں، یعنی احمدی ایسے ظالم ہیں ان کے نزدیک کہ خدا کا انکار کرنے والے احمدیوں سے بہتر ہیں، آنحضرت ﷺ کو نعوذ باللہ جھوٹا اور مفتری قرار دینے والے احمدیوں سے بہتر ہیں۔یہ نقشہ قرآن کریم کھینچ رہا ہے کہ ان کی ایک علامت یہ ہے کہ ایمان لانے والوں کو وہ کلیہ انکار کرنے والوں سے بھی بدتر قرار دینے لگ جاتے ہیں۔أو لَكَ الَّذِيْنَ لَعَنَهُمُ اللهُ جس قوم میں یہ تین صفات پائی جائیں یعنی کتاب پر ایمان تو لاتے ہوں مگر ایک حصہ پر اور ایک حصہ کی بجائے وہ رسموں اور رواج میں پڑ گئے ہوں اور نہایت حقیر اور معمولی معمولی باتوں پر ایمان لاتے ہوں، انہیں اپنی زندگی کا حصہ قرار دے چکے ہوں یا ان میں طاغوتیت پائی جائے، انتہا پسندی پائی جائے ، وہ لوگ جو مومنوں کو کفار سے بدتر قرار دینے لگ جائیں۔فرمایا ان کے متعلق اللہ تعالیٰ کا حکم یہ ہے کہ یہی وہ لوگ ہیں جن پر خدا کی لعنت ہے اور جس پر خدا کی لعنت پڑے تو ہرگز ان کا کوئی مددگار نہیں پائے گا۔لازماً یہ لوگ شکست کھانے والے ہیں،