خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 69 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 69

خطبات طاہر جلد۵ 69 69 خطبہ جمعہ ۷ ارجنوری ۱۹۸۶ء ایسا غیر معمولی تعلق پکڑتے ہیں اپنے رب سے جو عام بندوں کو نصیب نہیں ہوتا۔اور اس کے لئے ضروری نہیں ہے کہ کسی خاص راہ میں یہ تعلق ظاہر ہو یہ تعلق مختلف جہتوں سے ہوسکتا ہے۔حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو میرا ایمان ہے اور کامل ایمان ہے کہ ہر جہت میں ایسا ہی تعلق تھا اللہ سے جس جہت میں بھی انسان کا بندے سے کوئی تعلق ہوسکتا ہے لیکن اس سے کم درجے پر عام انسانوں کو اس قسم کی عظمت تو نصیب نہیں ہو سکتی کیونکہ ان کے اندر یہ طاقتیں نہیں ہوتیں۔لیکن میں یہ یقین رکھتا ہوں کہ ہر انسان کو کسی نہ کسی نوع میں خدا تعالیٰ سے اقتداری تعلق رکھنے کی توفیق مل سکتی ہے کوئی نہ کوئی ہر انسان میں ایسی غیر معمولی خوبی پائی جاتی ہے، کوئی نہ کوئی ایسا غیر معمولی اللہ سے محبت کا تعلق پایا جاتا ہے۔اگر اس کو وہ چپکائے اور اس میں ترقی کرے تو کسی نہ کسی پہلو سے خدا تعالیٰ سے ایک غیر معمولی اقتداری تعلق قائم کر سکتا ہے۔پس جماعت کو اس کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔دشمن کا جہاں تک تعلق ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے بکثرت الہامات کے ذریعہ پہلے سے ہی بتا دیا ہے کہ ہر بار جب بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دشمن آپ کو کسی رنگ میں بھی ہلاک کرنے کی کوشش کرے گا اور آپ کے پیغام کو تباہ کرنے کی کوشش کرے گا۔اللہ تعالی اقتداری نشان سے دشمن کو نا کا م ثابت کر دے گا اور ہلاک کر دے گا۔اسی لئے دشمن کے بارے میں مجھے اس وقت فکر نہیں ہے۔اکثر جماعت اس وقت اس انتظار میں بیٹھی ہے کہ کس وقت یہ نشان ظاہر ہومگر میں تو اس طرح دیکھ رہا ہوں جس طرح آپ روزانہ سورج کو چڑھتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ایک لمحہ کے لئے بھی ، ایک ذرہ بھی کبھی مجھے شک نہیں ہوا کہ وہ وعدے جو خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اقتداری نشان کے کئے ہیں وہ دشمن کے متعلق پورے ہوں گے۔لازما ہوں گے اس طرح جیسے لکھی جا چکی ہے وہ بات۔جیسے ماضی یقینی ہے اسی طرح یہ مستقبل یقینی ہے لیکن میں آپ کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں اور توجہ اس طرف مبذول کرنا چاہتا ہوں کہ اس قسم کے معجزے آپ دیکھیں گے بھی تو کیا فائدہ ہوگا۔ایک لذت ہوگی ضرور، بعض لوگوں کے لئے تقویت ایمان کا موجب ہوں گے۔بعض کے لئے تقویت ایمان کا نہیں بلکہ طمانیت کا موجب ہوں گے کیونکہ وہ پہلے سے جانتے ہیں کہ ایسا ہونا ہی ہے۔لیکن آپ کے لئے ہمیشہ کے لئے مستقل کیا فائدہ چھوڑ جائیں گے۔اس لئے اللہ کے اقتدار کے اس جلوے کے منتظر کیوں بیٹھے