خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 735
خطبات طاہر جلد۵ 735 خطبہ جمعہ کے نومبر ۱۹۸۶ء میں آپس میں خوش گپیوں میں مصروف ہو جایا کریں گے۔اگر یہ پیغام آپ اسی طرح دیتے رہے تو ہر جگہ جتنے سفر آپ طے کریں گے وہ سارے فاصلے اپنے ہر قدم کے ساتھ منقطع بھی کرتے چلے جائیں گے۔زمینیں سر نہیں ہوں گی بلکہ سر شدہ زمینیں دوسروں کے سپر د کر تے چلے جائیں گے۔ایک ایسا سفر ہے جس میں آپ کی زمین وہی ہے جہاں آپ کھڑے ہیں یا جہاں آپ قدم مارر ہے ہیں۔گزشتہ زمینیں فتح کر کے حاصل کر کے غیروں کے سپرد کرتے چلے جاتے ہیں۔یہ تو کوئی ترقی کا طریق نہیں ہے، یہ تو کوئی زندہ رہنے کا فیشن نہیں ہے اس لئے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کا الہام ہوا۔زندگی کے فیشن سے دور جا پڑے ہیں ( تذکرہ: ۴۲۶ ) آپ زندگی کے فیشن سے دور نہ جائیں کبھی۔زندہ رہنے کے اسلوب سمجھیں، سوچیں اور ان کو چمٹ جائیں۔اور عالمی تو حید کو پیدا کرنے کے لئے عالمی تمدن کے امتزاج کا ہونا بڑا ضروری ہے اور اس کی طرف جماعتوں کو خصوصیت کے ساتھ توجہ دینی چاہئے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایسے گروہ ایسے چیدہ چیدہ صائب الرائے لوگوں کو اکٹھا کر کے ان کی مجالس قائم کرنی چاہئیں خواہ وہ مجلس عاملہ میں سے چنے جائیں خواہ باہر سے اختیار کئے جائیں۔جن کے سپرد یہ کام ہو اور ان کی رپورٹیں اگر وہ باہر سے ہیں مجلس عاملہ میں پیش ہوں۔اگر وہ لوگ مجلس عاملہ کے ممبر ہیں تب بھی مجلس عاملہ میں پیش ہوا کریں اور جو کچھ بھی لائحہ عمل تجویز ہووہ ملکی طور پر مجھے بھجوا دیا جایا کرے تاکہ میں ایک نظر ڈال لوں۔ایک تو اس کے نتیجہ میں مجھے علم ہوتار ہے گا کہ کونسا ملک بیدار مغزی سے یہ کام کر رہا ہے اور توجہ سے یہ کام کر رہا ہے اور جو ملک غافل ہیں ان کو متوجہ کر سکوں گا۔دوسرے ان حقائق کی روشنی میں جو انہوں نے جمع کئے ہوں گے میں ان کے لئے مزید راہنمائی کا موجب بن سکوں گا۔اس لئے وہ ساری جماعتیں جو ان مسائل پر غور کریں اور وہ اپنی رپورٹیں مجھے بھجوائی شروع کریں اور انشاء اللہ تعالیٰ اسکے نتیجہ میں ایک اور فائدہ یہ ہوگا کہ رپورٹیں چونکہ ساری دنیا سے آرہی ہوں گی اس لئے جو اسلامی تمدن کی جو تو حید قرآن اور حدیث کی روشنی میں میں قائم کرنا چاہتا ہوں وہ ساری دنیا کی رپورٹیں یکجائی طور پر نظر میں آنے کے نتیجہ میں زیادہ آسانی سے کر سکوں گا ، زیادہ اس بات کا اہل ہوں گا۔دوسرا پہلو ہے پاکستانی احمدیوں کی تربیت کرنا جو باہر گئے ہوئے ہیں اور انکو استعمال کرنا