خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 731
خطبات طاہر جلد۵ 731 خطبہ جمعہ ۷ نومبر ۱۹۸۶ء عالمی تو حید کو بیدار کرنے کے لئے عالمی تمدن پیدا کریں خودسردار بنیں تا دنیا کی سیادت کرسکیں (خطبہ جمعہ فرموده ۷ نومبر ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: ابھی جرمنی، بیلجیئم اور فرانس کے ایک مختصر دورے سے واپس آیا ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ دورہ کئی پہلوؤں سے مفید ثابت ہوا۔بہت سے امور کا قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔کئی امور خوشی والے تھے، کئی قابل توجہ تھے جو دور بیٹھے نظر نہیں آتے مگر قریب آنے سے، رابطہ سے دوستوں کے ساتھ ملاقاتوں کے نتیجہ میں کئی کئی رستے نئے نئے کھلتے چلے جاتے ہیں۔اس لحاظ سے یہ دورے اللہ تعالیٰ کے فضل سے کافی مفید ثابت ہورہے ہیں۔جرمنی میں میرا تا ثریہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ترقی کے غیر معمولی امکانات پیدا ہو گئے ہیں کیونکہ جہاں تک جماعت کا تعلق ہے اس کا ایک بڑا حصہ نوجوان ہے اور ان کے اندر خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ غیر معمولی جوش پایا جاتا ہے اور قربانی کا بہت مادہ ہے اور اگر ان کو اچھی طرح سنبھال لیا جائے اور یہی زیادہ قابل توجہ بات ہے تو جرمنی کا مستقبل بنانے میں یہ ایک بہت ہی عظیم کردار ادا کر سکتے ہیں۔اسی طرح جرمن نوجوان بھی اور جرمن خواتین بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہایت اعلیٰ معیار کے احمدی ہیں بلکہ بعض صورتوں میں تو ان کا معیارا تنا بلند ہے کہ ان کو دیکھ کر بعض پاکستانی احمدی جو باہر سے آئے ہوئے ہوتے ہیں وہ ان کے مقابل پر صف دوم کے احمدی نظر آنے