خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 619
خطبات طاہر جلد۵ 619 خطبه جمعه ۲۶ ستمبر ۱۹۸۶ء اپنے اندر قوت مؤثرہ پیدا کریں، پردہ کی روح اور اہمیت نیز خاتمیت محمد علی کی پر معارف تشریح ( خطبه جمعه فرموده ۲۶ ستمبر ۱۹۸۶ء بمقام مونٹریال کینیڈا) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی : مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَّسُوْلَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيْنَ وَكَانَ اللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمان (احزاب: ۴۱) اور پھر فرمایا: آج کے خطبہ کے لئے میں نے ایک تربیتی مضمون چنا ہے اور گو بظاہر اس آیت کا جس کی میں نے تلاوت کی ہے تربیت سے تعلق دکھائی نہیں دیتا لیکن در حقیقت یہ آیت امت محمدیہ کی تربیت سے ایک بہت ہی گہراتعلق رکھتی ہے اور اس مضمون کو میں انشاء اللہ اس خطبہ کے دوسرے حصہ میں واضح کروں گا۔چند دن پہلے ٹورانٹو میں مجلس سوال و جواب کے دوران ایک احمدی بچی نے پردہ سے متعلق سوال کیا۔وہ بہت مخلص خاندان کی بچی ہے اور خود بھی پردہ کا نہایت عمدگی کے ساتھ اہتمام کرتی ہے اور اس کے بھائیوں کی تربیت بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی اعلیٰ درجہ کی ہے۔لیکن سوال کی طرز میں کچھ طعن کا کا نشا داخل ہو گیا تھا اور اس کے نتیجہ میں میں نے اس بچی سے ناراضگی کا بھی اظہار کیا اور اسے بتایا کہ اس طرح طعن و تشنیع سے تربیت نہیں کی جاتی۔لیکن در حقیقت اس بچی نے جو سوال اٹھایا