خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 585 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 585

خطبات طاہر جلد ۵ 585 خطبه جمعه ۵ ستمبر ۱۹۸۶ء پاکستان میں جماعت کے خلاف انتقامی کارروائیاں جماعت کو صبر اور دعاؤں کی تحریک خطبه جمعه فرموده ۵ ستمبر ۱۹۸۶ء بمقام ناروے) تشہد وتعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: پاکستان میں جوں جوں سیاسی عدم استحکام بڑھتا جا رہا ہے اور عوام الناس میں شدید بے چینی پیدا ہو رہی ہے۔اس عدم استحکام اور بے چینی کی جھلک حکومت کی حرکتوں میں نمایاں ہوتی جارہی ہے۔موجودہ حکومت سخت ہراساں ہے اور خوفزدہ ہے اور اپنے بچاؤ کے لئے ہر ایسی حرکت کرنے کے لئے بھی تیار ہے جو عام دنیاوی سیاسی اصولوں سے خواہ کس حد تک گری ہوئی کیوں نہ ہو اور انسانی اخلاقی اقدار سے خواہ کس حد تک گری ہوئی کیوں نہ ہو۔اگر چہ مذہب کا نام بہت استعمال ہو رہا ہے لیکن اس حکومت کی اداؤں میں ہر چیز ہے صرف مذہب نہیں کیونکہ مذہب کی بنیاد تو اللہ تعالیٰ کی ذات پر ایمان اور خدا کے خوف پر ہوا کرتی ہے۔خواہ مذہب کسی شکل کا بھی ہو، دنیا کے کسی خطے سے بھی تعلق رکھتا ہو اس کا مرکزی نقطہ خدا ہی کی ذات ہے اور خدا سے تعلق اور خدا کی ناراضگی کا خوف یا خدا سے تعلق کی تمنا اور خدا سے ناراضگی کا خوف یہ دو قو تیں ہیں جو ہر مذہب کے رگ وپے میں دوڑتی ہیں۔اس نقطہ نگاہ سے موجودہ حکومت کے سابقہ کردار کو آپ لے لیں یا موجودہ حرکتوں کو دیکھ لیں ان میں ہر دوسری چیز تو پائی جائے گی، مذہب کا کوئی نشان نظر نہیں آتا۔یہی وجہ ہے کہ سیاسی عدم استحکام کے بڑھنے کے نتیجے میں اور عدم