خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 576 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 576

خطبات طاہر جلد۵ 576 خطبه جمعه ۲۹ را گست ۱۹۸۶ء میں ان باتوں سے بڑی شہ ملی ہے اور پہلے جب مسلمان ممالک احتجاج کیا کرتے تھے تو اس احتجاج کی کچھ قیمت ہوا کرتی تھی ہندوستان کے نزدیک۔اب ان ملانوں نے احتجاج کے رستے بھی بند کر دیئے ہیں۔شدھی کی تحریک جو چل رہی ہے بڑے زور سے آج کل ہندوستان میں چالیس ہزار مسلمانوں کو وہ دوبارہ ہندو بنا چکے ہیں۔اس لئے کہ کسی زمانہ میں ان کے آباؤ اجداد ہندوؤں میں سے مسلمان ہوئے تھے۔اس تحریک کے نتیجہ میں مولوی کے کان میں جوں بھی نہیں رینگ رہی۔اس تحریک کے نتیجہ میں اگر مسلمان ممالک آج احتجاج کریں تو ہندوستان ان کو جواب دے سکتا ہے کہ پاکستان جو دنیا میں اسلام کی سب سے بڑی عظیم الشان مملکت ہے اس میں کیا ہورہا ہے۔اس میں بھی تو زبر دستی مسلمانوں کو غیر مسلم بنایا جارہا ہے اگر ہم یہ کرتے ہیں تو ہم نے کونسا جرم کر لیا۔اس کا جواب یہ دے سکتے ہیں کہ نہیں ، اس میں فرق ہے۔ہم ان کو غیر مسلم بنارہے ہیں جن کو ہم غیر مسلم سمجھتے ہیں وہ اپنے منہ سے اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں ہمارے نزدیک اس اقرار کی کوئی قیمت نہیں ہے ہم ان کو سمجھتے ہی غیر مسلم ہیں اس لئے ہم زبر دستی ان کو بنارہے ہیں۔ہندوستان کی حکومت بھی یہی کہ سکتی ہے کہ ہاں ہم بھی تو یہی کر رہے ہیں۔اپنے منہ سے وہ اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں ہم ان کو ہند و سمجھتے ہیں اس لئے ہم زبردستی جب تک ان کو وہ نہ بنالیں جو ہم سمجھتے ہیں اس وقت تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔اب بتائیے ان دونوں باتوں میں فرق کون سارہ گیا۔ایک ادنیٰ ایک ذرہ کا فرق بھی باقی نہیں رہا۔دونوں جگہ حکومتوں کا یہی دعویٰ ہے کہ یہ اپنے آپ کو فلاں سمجھتے ہیں ہم ان کو یہ نہیں سمجھتے ، جب تک وہ نہ بن جائیں جو ہم سمجھتے ہیں ہم ان کو نہیں چھوڑیں گے۔پس پاکستان کے ملاں اور پاکستان کی حکومت بھی احمدیوں کو اس بہانے زبر دستی غیر مسلم بنا رہی ہے کہ ہم ان کو غیر مسلم سمجھتے ہیں اس لئے غیر مسلم بن کے دکھائیں ورنہ ہم ان کو آرام سے نہیں رہنے دیں گے۔ہندوستان کی حکومت بھی یہی کہہ سکتی ہے لیکن ایک فرق ہے۔ہندوستان کی حکومت میں کچھ شرافت اور حیا زیادہ ہے۔ہندوستان کی حکومت براہ راست اس میں ملوث نہیں ہو رہی، ہندوستان کی حکومت اپنی پولیس کو کھلے بندوں اس میں ملوث نہیں ہونے دیتی۔وہاں کے جوسر پھرے انتہا پرست ہندور ہنما ہیں بعض آریہ سماج کے لیڈر یا بعض دوسری انتہا پسند ہندو جماعتوں کے لیڈروہ یہ کر رہے ہیں لیکن جہاں تک حکومت کا تعلق ہے ان واقعات سے آنکھیں بند تو کر رہی ہے لیکن کھلے