خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 567
خطبات طاہر جلد۵ 567 خطبه جمعه ۲۲ را گست ۱۹۸۶ء طرف سے تحریک کی گئی ہو کہ آجاؤ اور اس کی مدد کرو۔وہ نا کام ہونے کے بعد یہ رتبہ کیسے پا گیا ہے کہ وہ اس حکومت کی نمائندگی کرے کسی جگہ۔اس شخص کو دوبارہ وزیر اعظم کا اس بات کے لئے مشیر بنا کر بلایا گیا کہ احمدیوں کے خلاف تحریک چلانے میں وہ انکو مشورے دے تا کہ جس قیمت پر بھی ہو سکے سیاسی رجحانات کو مذہبی رجحانات میں تبدیل کر کے مذہبی جنون میں تبدیل کر کے، احمدیوں کی طرف توجہ مرکوز کر وادی جائے۔چنانچہ سب تحقیق کے بعد جو بات نکلی ہے وہ یہ ہے کہ براہ راست وز یر اعظم پاکستان اور ان کے مشیر کا یہ کارنامہ تھا کہ انہوں نے ڈی سی اور اے سی سے بغیر حکومت صوبہ سرحد کو بیچ میں شامل کئے رابطہ پیدا کیا اور ان کو یہ حکم دیا اور اسی وجہ سے وہ اس قدر شیر ہوئے تھے۔جب پولیس کو یہ پتہ ہو کہ حکومت کا سربراہ یہ کہتا ہے کہ جاؤ اور ان کی مسجد میں مسمار کرو اور ان کے گھر لوٹو اور جو چاہو جا کر ان سے کرو تو ہمارے ملک کی جس قسم کی پولیس ہے وہ آپ جانتے ہی ہیں کہ ان کا کیا معیار ہے۔تو مولوی اور پولیس دونوں میں مقابلہ تھا کہ کون زیادہ حکومت کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے خدا کے گھر کو برباد اور مسمار کرتا ہے۔یہ بھی ایک تحریک ہے جو شدھی کی جس کا مقابلہ ہم بڑی کامیابی سے کر رہے ہیں۔لیکن اگر ہندوستان کی حکومت یہ سمجھتی ہے کہ اتنے خوفناک حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے جماعت اس طرح پھنس چکی ہے کہ وہ ہماری تحریک کو نظر انداز کر دے گی تو اس خواب و خیال کی دنیا سے باہر آجائیں۔کسی قیمت پر بھی اسلام کے خلاف ہونے والے حملے کو جماعت احمدیہ ہرگز نظر انداز نہیں کرسکتی۔کہیں بھی یہ حملہ ہوگا کہیں بھی اسلام کو بری آنکھ سے دیکھا جائے گا تو صف اول پر لڑنے کے لئے ہمیشہ جماعت احمدیہ کے خدام اور انصار اور ضرورت پڑی تو مستورات بھی سامنے آئیں گی۔اس لئے میں ہندوستان میں شدھی کی تحریک کے خلاف جہاد کا ایک عام اعلان کر رہا ہوں۔اور اس وقت ناظر صاحب اعلیٰ بھارت حسن اتفاق سے یہیں موجود ہیں اور ایڈیشنل ناظر صاحب امور عامہ بھی یہاں موجود ہیں اس لئے ان کو اب جلد سے جلد واپس چلے جانا چاہئے مجھ سے ہدایات لے کر اور بڑی تیزی کے ساتھ اتنا نمایاں خدمت کا کام کرنا چاہئے کہ دشمن کی زبان سے اسکی پکار ہم سنے لگیں۔دشمن کے قلم سے ان واقعات کو پڑھنے لگیں اور اس کی گونج سارے بھارت میں سنائی دینے لگے۔اس شدت کے ساتھ اس تحریک کے خلاف جماعت احمدیہ نے انشاء اللہ تعالیٰ