خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 543 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 543

خطبات طاہر جلد۵ 543 خطبه جمعه ۸/ اگست ۱۹۸۶ء آدمی کو ایک ایک کو ہم خاک میں ملا دیں گے یہ ہمارا ادعا ہے اور یہی ہمیں اسلام سکھاتا ہے۔اب اپنے جلسہ کی طرف آئیں تو آپ کو یاد ہے اس کی تاثیرات ابھی تک آپ کے دلوں میں رس گھول رہی ہیں۔کس طرح اللہ کے ذکر بلند ہوئے ، کس طرح حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی عظمت کے گیت گائے گئے ، آپ کے پیارا اور محبت کی باتیں ہوئیں کس طرح قرآن اور اسلام کے عشق میں جماعت احمد یہ جو خدمتیں سرانجام دے رہی ہے ان کے ذکر چلے۔عجیب بادۂ عرفان تھی جو ان تین دنوں میں بٹتی رہی اور جماعت احمدیہ کے وہ ممبران جو دور دراز سے وہاں شامل ہونے کے لئے آئے ہر ایک نے یہ محسوس کیا کہ اس سے بہتر نہ اس کے پیسے کی قیمت مل سکتی تھی نہ اس کے وقت کی قیمت مل سکتی تھی اور پروگرام یہ بیان ہوئے کہ ہم ساری دنیا کو زندگی بخشنے کے لئے آئے ہیں۔ساری دنیا کو حیات نو عطا کرنا ہمارے مقاصد میں سے اولین مقصد ہے اور اسی پروگرام کو لے کر ہم دنیا کے کونے کونے میں جائیں گے اور دنیا کے کونے کونے میں مردہ قوموں کو اسلام کے حیات بخش جام پلا پلا کے زندہ کریں گے۔یہ ہمارے پروگرام کا خلاصہ تھا۔تو جب میں نے موازنہ کرنا شروع کیا تو یہ آیات میرے سامنے ابھر آئیں۔یوں معلوم ہوا جیسے آج میرے دل میں جو سوال پیدا ہو رہے تھے ان کا جواب چودہ سو سال پہلے اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس محمد مصطفی علی کو عطا فرما دیا تھا اور اتنا یقینی او قطعی جواب تھا کہ جسے پڑھ کر کوئی وہم کا شائبہ بھی دل میں باقی نہیں رہتا، کوئی ابہام باقی رہنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔وَاللهُ الَّذِی اَرْسَلَ الرِّيحَ اللہ تو زندگی بخش ہے، اللہ کی طرف سے آنے والے تو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم مردوں کو زندہ کریں گے نہ کہ یہ کہ ہم زندوں کو مردہ کر دیں گے۔ہر محنت ان کی الٹ گئی ہے، ہرا د عا غلط ہو گیا ہے۔کل ہی ہمارے ایک بھائی بتا رہے تھے کہ جب 74 ء میں جماعت احمدیہ کو غیر مسلم قرار دینے کے نتیجہ میں چراغاں کیا گیا تو کراچی کی ایک بہت معزز شخصیت کے پاس علماء کا ایک وفد گیا کہ آپ چراغاں نہیں کر رہے، کیا بات ہے؟ دور نزدیک ہر جگہ چراغاں ہو رہا ہے اور آپ کے گھر پہ ہم کوئی چراغاں نہیں دیکھتے ؟ انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ تم کس طرح یہ سوال لے کے میرے پاس آئے ہو؟ کیا اس خوشی میں چراغاں کروں کہ ایک کروڑ مسلمان غیر مسلم ہو گئے ہیں۔مجھے اپنا ایک مسلمان بنایا ہوا بتا دو تو میں چراغاں کرنے کے لئے تیار ہوں، کتنے ظالم لوگ ہو تم یہ خوشخبری لے کے