خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 533
خطبات طاہر جلد۵ 533 خطبہ جمعہ یکم اگست ۱۹۸۶ء گے مضمون چلتا ہے جس کی تفصیل بہت بڑی ہے۔کئی پہلوؤں سے جب اس مضمون پر آپ غور کریں تو بڑے ہی دلچسپ مطالب سامنے روشن ہوتے چلے جاتے ہیں۔اور فرمایا کہ اس مضمون کی بعد میں بھی یعنی جو پیغام آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر آ کے کامل ہوگا جس کے یہ امین ٹھہرائے گئے ہیں ان کی قیامت تک اس پیغام کی حفاظت کا انتظام خدا تعالیٰ نے فرما دیا ہے اور ایسے معقبات خدا تعالیٰ بھیجتا چلا جائے گا کہ جب بھی اس پیغام کی روح کو یا اس کے جسم کو خطرہ لاحق ہو گا تو خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ معقبات اس کی حفاظت فرمائیں گے۔یہاں ایک اور دلچسپ پیغام بھی ہے جو خاص طور پر آپ کے لئے ہے۔فرمایا لَهُ مُعَقِّبْتُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ اس کے معابعد فرمایا إِنَّ اللهَ لَا يُغَيْرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوْا مَا بِأَنْفُسِهِمْ یہاں اس مضمون کو خوب کھول دیا کہ خدا تعالیٰ ہر گز ایسی قوم کی حالت نہیں بدلا کرتا یعنی اپنی نعمتیں اس سے نہیں چھینتا، اپنے پیار کا سلوک اس سے ترک نہیں فرماتا جو اس چیز کی حفاظت کرتیں ہیں جو ہم نے ان کو دی ہوئی ہے۔اِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ میں یہاں وہ امانت آگئی جو امانت آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وساطت سے ایک قوم کے سپرد کی گئی۔خدا یہ وعدہ کرتا ہے کہ اگر وہ قوم اس امانت کی حفاظت کرے گی تو خدا تعالیٰ اس قوم سے اپنی نعمتوں کو نہیں چھینے گا۔یہاں لفظ نعمت کا ذکر نہیں مگر اسی مضمون کی آیت دوسری جگہ ہے جہاں نعمت کا واضح ذکر موجود ہے۔یعنی جتنی نعمتیں بھی خدا تعالیٰ نے اس قوم کو عطا کی ہوں جو وفاداری کے ساتھ خدا تعالیٰ کی امانت کی حفاظت پر مستعد ہو جائے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان میں سے ایک بھی واپس نہیں لی جائے گی بلکہ جب تک وہ اس امانت کی حفاظت پر مستعدر ہیں گے خدا تعالیٰ کے فرشتے ان کے آگے اور پیچھے ان کی حفاظت کرتے چلے جائیں گے۔تو یہاں مضمون حفاظت، ظاہری حفاظت سے دینی حفاظت کی طرف منتقل ہوا اور دینی حفاظت سے پھر دوبارہ دنیاوی حفاظت کی طرف منتقل ہوا ہے اور جامع بن جاتا ہے۔صرف ظاہری نہیں بلکہ دینی دونوں مضامین پر مشتمل ہو جاتا ہے۔تو ہمیں جتنے بھی خطرات اس وقت در پیش ہیں بحیثیت جماعت احمدیہ، ان پر دیکھیں کس طرح واضح طور پر تفصیل سے چسپاں ہونے والی آیت ہے۔ہمارے جتنے خطرات ہیں ان میں سے