خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 417 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 417

خطبات طاہر جلد۵ 417 خطبه جمعه ۱۳ جون ۱۹۸۶ء پاکستان میں احمدیوں کے خلاف کارروائیاں احمدی کبھی اپنا قبلہ نہیں بدلیں گے (خطبه جمعه فرموده ۱۳/ جون ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنی کی تلاوت فرمائی: وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَحَيْثُ مَا كُنتُمْ فَوَتُوْا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَيْكُمْ حُجَّةٌ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوْا مِنْهُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْتَونِى وَلِأُتِمَّ نِعْمَتِي عَلَيْكُمْ (البقرہ:۱۵۱) وَلَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ اور پھر فرمایا: پاکستان میں گزشتہ چند سالوں سے ایک عالمی سازش کے مطابق وہابیت کو سارے ملک پر مسلط کرنے کی جو سازش جاری کی گئی تھی بظاہر مارشل لاء کے ختم ہونے کے باوجود وہ سازش اسی طرح بروئے کار ہے اور اس کے بدا را دوں میں بھی کوئی فرق نہیں ، اس کے طریق کار میں بھی کوئی فرق نہیں اور اس کی شدت میں بھی کوئی فرق نہیں۔بظاہر مارشل لاء کا اختتام ہو چکا ہے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ محض نام تبدیل ہوا ہے۔فرق ہے تو صرف اتنا کہ پہلے فوجی سربراہ ملک کا صدر تھا اب ملک کا صدر فوجی سربراہ ہے۔اس طرف سے پڑھ لیں اس کو یا اس طرف سے پڑھ لیں عملاً بات وہی رہتی ہے اور وہ وجود جن میں فوجی استبداد کا تصور اپنی تمام خامیوں کے ساتھ بجسم اختیار کر چکا تھا وہ وجود وہی ہیں،