خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 404
خطبات طاہر جلد۵ 404 خطبہ جمعہ ۶ جون ۱۹۸۶ء تو بندوں کا ایک کثیر اجتماع جس میں ہر قسم کے لوگ شامل ہو جاتے ہیں اگر چہ گنہگاروں کی کثرت بھی ہو تب بھی بسا اوقات ایک ایسا درد ناک منظر پیش کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اس منظر کو قبول فرماتی ہے اور پیار کے ساتھ اس اجتماع پر جھکتی ہے اور ان کے گناہوں سے درگز رفرماتی ہے اور ان کی سابقہ لغزشوں کو نظر انداز فرماتے ہوئے ان سے بخشش کا سلوک فرماتی ہے۔اس لئے خدا کی رحمت کی حد بندی کسی طرح ممکن نہیں۔آج کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ہمیشہ وفا کے ساتھ جمعوں پر بھی حاضر ہوتے ہیں اور پانچ نمازوں میں بھی کوشش کرتے ہیں۔ان لوگوں کو میں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ اگر ان کے دل میں کبر کا یہ کیڑا پیدا ہو کہ یہ نی نئی شکلیں دکھانے والے لوگ یہ جو پہلے کبھی نظر نہیں آتے تھے ان کا کیا حق ہے اس جمعہ پر اصل حق تو ہمارا ہے۔تو ان کو میں متنبہ کرتا ہوں کہ بعض دفعہ ریاء کا یا تکبر کا، عجب کا ایک لمحہ بھی ساری زندگی کی نیکیوں کو برباد کر دیتا ہے۔اس لئے استغفار سے کام لیں اور تکبر کی نگاہ سے ان کو نہ دیکھیں اور تذلیل کی نگاہ سے ان نئے آنے والے مہمانوں کو نہ دیکھیں ، پیار کی نظر ڈالیں ان پر، محبت کی نظر ڈالیں۔آخر اللہ کی محبت کے نام پر خدا کی عظمت کے نام پر، پیدا کٹھے ہوئے ہیں۔یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں وفا نصیب کرے۔یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس جمعہ کی برکت سے آئندہ جمعے نصیب فرمائے اور آئندہ نمازیں نصیب فرمائے اور اگر یہ نافرمانوں میں تھے تو اب اس کے بعد یہ فرمانبرداروں کی فہرست میں شمار کئے جائیں اور خوش ہوں کہ خدا کی مسجد میں آج خدا کی عبادت کرنے والوں سے بھر گئی ہیں۔یہ چند لمحے بھی عزیز ہونے چاہئیں ان کو۔اگر ان کو اللہ سے سچا پیار ہے اگر عبادت کی کوئی عظمت اپنے دل میں رکھتے ہیں تو وقتی طور پر بھی عبادت کے نام پر ایک خاص ہجوم بندوں کا نظر آرہا ہو تو ان کے دل خوشی سے بھر جانے چاہئیں۔یہ چند لمحے کی سعادتیں بھی ان کے دلوں کو مسرت سے لبریز کردینی چاہئیں۔حقیقت یہ ہے کہ اگر سچا پیار ہو خالق سے تو ناممکن ہے کہ مخلوق سے سچا پیار نہ ہو اور خدا کی طرف خدا کے بندوں کو واپس آتا دیکھا جائے تو یہ ایک ایسا پیارا نظارہ ہے کہ اس کے نتیجہ میں خدا سے محبت کرنے والا اور مخلوق سے محبت کرنے والا کبر کا شکار نہیں ہوسکتا، عجب کا شکار نہیں ہو سکتا۔اس کی آنکھیں اپنے اندر اپنی نیکیوں کی طرف نہیں جھکیں گی بلکہ ان آنے والے مہمانوں کی خواہ وقتی نیکی ہی سہی ان کی وقتی نیکی کو ہی پیار سے دیکھیں گی اور ان کی قدر