خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 365
خطبات طاہر جلد۵ 365 خطبه جمعه ۶ ارمئی ۱۹۸۶ء میں،جس سال میں یہاں آیا ہوں۔آنے سے دو ماہ پہلے کراچی میں تھا تو وہاں مجالس سوال و جواب لگا کرتی تھی بڑی دلچسپ اور احمدی اپنے دوستوں کو لے کر بڑے شوق سے آیا کرتے تھے ، وہیں اس نوجوان نے بیعت کی تھی ، یہ گوجرہ کے علاقے کے ہیں۔ان کا خاندان بڑا شدید مخالف تھا اور یہ نوجوان بار بار مجھے دعا کے لئے لکھا کرتے تھے ، بڑے سخت بے قرار تھے کہ کسی طرح میرے والدین کو احمدیت نصیب ہو جائے۔خدا تعالیٰ نے ان کے صدق کو ثابت کر دیا اور ان کی قربانی کی روح کو قبول فرمایا۔بہت بڑا انعام ہے جو بہت جلد ہی ان کو اس راہ میں مل گیا۔ان دونوں کی نماز جنازہ کے علاوہ ایک نماز جنازه قریشی فضل الحق صاحب در ولیش قادیان کی ہوگی۔یہ قریشی محمد حنیف صاحب قمر مرحوم سائیکل سیاح کے نام سے مشہور تھے ،ان کے بھائی تھے۔ان کے متعلق بھی ناظر صاحب اعلیٰ نے بڑا تعریفی خط لکھا ہے کہ بہت مخلص ، فدائی، کم گو اور بے لوث قربانی کرنے والے تھے۔ان تینوں کی نماز جنازہ غائب جمعہ کی نماز کے معا بعد ہوگی۔