خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 363 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 363

خطبات طاہر جلد۵ 363 خطبه جمعه ۶ ارمئی ۱۹۸۶ء گئے ہوں وہ کبھی احتیاطوں سے بھی ملے ہیں، پہلے کب ملے تھے جواب مل سکتے تھے۔کیسے ممکن تھا کہ خدا کوئٹہ کی جماعت کو کسی امیر کی احتیاط کے نتیجہ میں قربانیوں سے محروم رکھے اور ان کے دل کے تقاضے پورے نہ ہونے دے۔آخر وہ وقت آگیا کہ جس چیز کو وہ بلا سمجھ کر ٹال رہے تھے وہ خدا کے فضل بن کر ان پر نازل ہوئی۔ان کے اوپر سے بھی نازل ہوئی اور ان کے نیچے سے بھی نازل ہوئی۔ان کے دائیں سے بھی نازل ہوئی اور ان کے بائیں سے بھی نازل ہوئی۔وہ جماعت جو بظاہر پھٹی ہوئی معلوم ہوتی تھی ایک جان ہوگئی۔اس امیر نے دیکھا کہ یہ مسیح کی بھیڑیں نہیں بلکہ مسیح محمدی ﷺ کے شیر ہیں جو ہر میدان میں گرجتے ہوئے اپنی جانیں دینے کے لئے تیار ہیں، ان میں سے ایک بھی لغزش نہیں دکھائے گا۔حیرت کی بات ہے کہ جن سے وہ کمزوری کا خیال رکھتے تھے اپنے دل میں، ان کے بچے بچے نے اور بوڑھے بوڑھے نے اسلام کی راہ میں قربانی کے اس شان سے نمونے پیش کئے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ان کو خطرات کے مقام پر باہر کھڑا کیا گیا، وہاں سے وہ ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے۔ان کو مسجد کی حفاظت کے لئے مامور کیا گیا وہاں سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے۔موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالی ہیں انہوں نے اور دیکھا ہے اور اس کو دھتکارا ہے اور کوڑی کی بھی پرواہ نہیں کی اور خدا نے یہ فضل فرمایا کہ وہی جماعت جو پھٹتی ہوئی نظر آرہی تھی وہ بالکل ایک جان ہوگئی۔وہی امیر جس کو وہ سمجھتے تھے کہ یہ کمزوری دکھا رہا ہے وہ صف اول میں ان کے آگے کھڑا تھا۔اس قربانی کی امارت پر امن کا امیر ہی نہیں نکلا بلکہ خطرات کا امیر بھی ثابت ہوا۔ان کے ساتھ جیل میں گیا ان کے ساتھ بیٹھ کر تلاوتیں کیں۔ان کو اجازت دی گئی کہ آپ یہاں سے چلے جائیں انہوں نے کہا ہم ہرگز نہیں جائیں گے۔ہم اپنی مسجد کو آباد کریں گے۔جہاں سے تم نے ہمیں اٹھایا ہے وہاں ہم جائیں گے وہاں اس مسجد کو آباد کریں گے تب ہم رخصت ہوں گے۔چنانچہ باوجود اس کے کہ وہاں تالے نہیں کھولے گئے مسجد کے ساتھ جو کھلی جگہ تھی اب وہاں وہ دن رات بیٹھے تلاوتیں کرتے ہیں ،عبادتیں کرتے ہیں، تراویحیاں پڑھتے ہیں۔بار بار حکومت ان کو ڈرا رہی ہے کہ اور بھی زیادہ تم اشتعال پھیلا رہے ہو۔انہوں نے کہا عبادتوں سے اگر اشتعال ہوتا ہے تو پھر پھیلے جتنا چاہے اشتعال۔جو لے سکتے ہیں ہم سے لے لیں ہم تو حاضر ہیں ، ہم کب تم سے حفاظت کی بھیک مانگ رہے ہیں۔یہ ہے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کتنی عظیم الشان جماعت