خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 26
خطبات طاہر جلد۵ 26 خطبه جمعه ۳ /جنوری ۱۹۸۶ء توفیق نصیب ہوگی ، وہاں ساتھ ہی یہ خوشخبری بھی ہے کہ گھبرا کر ہمت نہ ہار بیٹھنا کہ کام ہماری طاقت سے بڑھ کر ہے۔یہ ایک عجیب قانون ہے جو اس دنیا میں جاری ہے تم فَفِرُّوا اِلَی اللہ کے حکم پر عمل پیرا ہو جاؤ پہلا قدم اٹھا کر بھی اگر تم مرو گے تب بھی خدا تمہیں فلاح پانے والوں میں لکھ لے گا۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس رنگ میں صفات باری تعالیٰ میں سفر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم سے بھی اسی طرح مغفرت اور رحمت کا سلوک فرمائے جس طرح اس گناہ گار بندہ سے سلوک فرمایا تھا جس کی اطلاع ہمیں حضرت اقدس محمد مصطفی اعو اصدق الصادقین نے دی ہے۔آمین۔