خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 211 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 211

خطبات طاہر جلد۵ 211 خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۸۶ء ہیں جو آگوں کو بجھانے والے تھے آگوں کو بھڑ کانے والے نہیں تھے۔اس لئے بڑے زور کے ساتھ میں بار بار آپ کو توجہ دلاتا ہوں کہ دعا کریں اس ملک کے لئے کہ اللہ تعالیٰ اس کی اکثریت کو اپنے عذاب اور اپنی ناراضگی سے بچالے اور ہدایت عطا فرمائے اور توفیق عطا فرمائے کہ آج جو مسیح موعود کو گالیاں دینے والے ہیں ان سے اور ان کی اولادوں سے ایسے لوگ پیدا ہوں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کی عزت و ناموس کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ بہادینے کے لئے تیار ہوں۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: اب چونکہ مغرب کی نماز دیر میں ہوا کرے گی نسبتاً اس لئے آج رات سے عشاء کی نماز کا وقت سات کی بجائے ساڑھے سات ہو گا۔جو مجلس لگا کرتی ہے ہماری اس کی وجہ سے ہم نے وقت پہلے کیا ہوا تھا لیکن اب چونکہ وقفہ تھوڑا رہ گیا اس لئے آپ باخبر رہیں آج رات کو انشاء اللہ سات کی بجائے ساڑے سات بجے نماز پڑھیں گے۔