خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 199 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 199

خطبات طاہر جلد۵ 199 خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۸۶ء ہوا خط ہے۔اُس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ کس قدر دردناک دور میں سے پاکستان کے احمدی گزر رہے ہیں اور کتنے دردناک مظالم ہیں جو مسلسل ان پر توڑے جارہے ہیں اور ان کے دلوں پر اور ان کے بچوں کے دلوں پر کیا بیتی ہے اور کیا بیت رہی ہے۔وہ لکھتے ہیں: میں یہ خط صبح چھ بجے ایک نہایت ہی کرب کی حالت میں لکھ رہا ہوں۔حضور ! جیل کی سلاخوں کے اندر تقریباً توے دن کا عرصہ ہو چلا ہے۔بعض اوقات تو دل اس قدر بے قرار ہو جاتا ہے کہ آنسو نکل آتے ہیں اور خدا کے حضور سر بسجو د ہو کر عرض کرتا ہوں ع کیا میرے دلدار تو آئے گا مر جانے کے دن پیارے آقا! میری ساتھ میرا جوان لڑکا محمود احمد بھی ہے جو مجھ سے دن میں کئی بار یہ پوچھتا ہے کہ یہ ظلم ہم پر ناحق کیوں ہو رہا ہے۔ایک میرا بھائی جس کی عمر تقریبا اپنا لیس ۴۵ سال ہے ( یعنی رفیع احمد ) وہ بھی خاموش نگاہوں سے یہی سوال کرتا نظر آتا ہے اس کا نام رفیع احمد ہے۔میرے دوسرے ساتھی بھی کم و پیش آہوں اور سوالیہ نگاہوں سے یہی سوال پوچھتے ہیں۔ان سب کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جواباً یہی کہا جاتا ہے صبر کریں ،صبر کریں اور صبر کریں۔حضور ! میرے پانچ لڑکے اور دولڑ کیاں ہیں جو اپنی والدہ کے ساتھ خدا کے آسرے پر رہ رہے ہیں۔سب سے چھوٹا بچہ جس کی عمر چھ سال ہے جب بھی کبھی ملاقات کے لئے آتا ہے تو مجھے اور اپنے بھائی اور چچا سے جیل کی ڈبل جالیوں سے باہر سہم کر کہتا ہے اے ابا ! مجھ سے ملاقات نہیں کرنی۔اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس جالی کو ہٹاؤ اور مجھے سینے سے لگاؤ، مجبوراً جیل کے جیلر صاحب سے عرض کر کے اسے اندر بلایا جاتا ہے تو وہ میرا منہ چومتا ہے، گلے لگتا ہے اور چاہتا ہے کہ وہ میری جان سے پیوست ہو جائے لیکن جلد ہی سکتی نگاہوں سے باہر جانے پر مجبور ہو جاتا ہے۔یہ منظر بڑا ہی کرب انگیز ہوتا ہے۔لڑکے ملاقات کے لئے آتے ہیں روز پوچھتے ہیں آپ کب آئیں گے۔انہیں تسلیاں دی جاتی ہیں کہ بیٹا جلد آجائیں گے۔بچیاں روز صبح سے انتظار کر کے رات کو رو رو کر سو جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ کی قسم ! ہم بے گناہ ہیں۔میں نے اٹھائیس سال کا عرصہ محکمہ تعلیم سے منسلک اسی صوبہ سندھ میں گزارا ہے اور گرفتاری کے وقت بھی سکھر ہی میں بی ایڈ کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر تھا۔میں نے نہایت ایمانداری اور خلوص سے سندھ کے اضلاع لاڑکانہ، دادو، نواب شاہ ، خیر پور اور سکھر میں خدمات انجام دی ہیں