خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 137 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 137

خطبات طاہر جلد۵ 137 خطبه جمعه ۱۴ار فروری ۱۹۸۶ء دینی معاشرے کا قیام خوبصورت عائلی زندگی اور رحمی رشتوں کے خیال رکھنے سے ہوگا ( خطبه جمعه فرموده ۱۴ فروری ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت فرمائی: وَالَّذِيْنَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا أُولَيكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوا وَيُلَقَّوْنَ فِيهَا تَحِيَّةً وَسَلَمَّا خَلِدِينَ فِيهَا حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّ لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامَانَ (الفرقان: ۷۵-۷۸) اور پھر فرمایا: سورۃ الفرقان میں جہاں اللہ تعالیٰ رحمن خدا کے بندوں کی صفات بیان فرماتا ہے وہاں اسی تسلسل میں آخر پر رحمن خدا کے بندوں کی ازدواجی زندگی کے اعلیٰ تصورات کو ان الفاظ میں پیش فرمایا گیا ہے کہ ازدواجی زندگی کے متعلق ان کی تمناؤں کا منتہی کیا ہوتا ہے؟ کیا چاہتے ہیں اپنے رب سے فرمایا: والذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَ ذَزِيتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وہ یہ عرض کرتے ہیں اپنے رب سے کہ اے ہمارے رب ! ہمارے لئے ہماری بیویوں ہی