خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 960 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 960

960 خطبه جمعه ۶ دسمبر ۱۹۸۵ء خطبات طاہر جلدم ہوتی ہے۔قرآن کریم بیان فرماتا ہے یا يُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلقِيهِ (الانشقاق :ے ) وہ انسان جو خدا کی طرف محنت کر رہا ہے اور بڑی شدید محنت کر رہا ہے۔اس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّكَ كَادِ إِلى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلْقِيْهِ چونکہ تو بے انتہا محنت کر رہا ہے اس لئے بالآخر ہم تجھے خوشخبری دیتے ہیں کہ تو اپنے خدا کو پالے گا ، اس کی ملاقات کر لے گا جو نما زادا کرتے ہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ اس مطلب کو سمجھیں ، اس مقصد کو سمجھیں اور اس کے مطابق محنت کریں۔یہ نہ سمجھیں کہ چند نمازوں سے یا خالی خولی مسجد پہنچ کر کھڑے ہو جانے سے مطلوب حاصل ہو جائے گا۔کچھ نہ کچھ فوائد ضرور حاصل ہوں گے، یہ محسوس ہونے لگ جائے گا کہ ہم نسبتاً خدا کے زیادہ قریب ہو رہے ہیں۔کچھ نہ کچھ اور فوائد بھی حاصل ہوں گے اور یہ محسوس ہونے لگ جائے گا کہ ہم نسبتاً بہتر انسان بن رہے ہیں ، ہمارا ضمیر جاگ رہا ہے، ہمارانفس لوامہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہورہا ہے، ہماری برائیوں اور بدیوں پر زیادہ سختی سے نگرانی کر رہا ہے، اللہ کے ذکر کا کہیں کہیں لطف بھی آنے لگ گیا ہے لیکن یہ تو بہت لمبے مقامات ہیں میں یہ نہیں کہتا کہ بہت محنت کے بعد اچانک پھل ملے گا۔میرا مطلب صرف یہ ہے کہ بہت محنت کرنی پڑی گی ، بہت لمبی جد و جہد کرنی پڑے گی۔ہر منزل پر کچھ نہ کچھ خدا کے قرب کی خوشبوئیں ضرور آئیں گی ، کچھ نہ کچھ نماز کے فائدے ضرور حاصل ہوں گے لیکن اصل مقصد تک پہنچنے کے لئے بہت بڑی محنت کی ضرورت ہے۔قسم قسم کے زنجیر انسان کی گردن میں پڑے ہوئے ہیں اور وہ بہتیرا چاہتا ہے کہ یہ دور ہو جاویں پر وہ دور نہیں ہوتے۔باجود انسان کی خواہش کے کہ وہ پاک ہو جاوے نفس لوامہ کی لغزشیں ہو ہی جاتی ہیں“۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کیسا عظیم کلام ہے۔آپ کے ایک ایک جملے میں قرآن کریم کی ایسی عظیم الشان تفسیر میں ہیں کہ انسان ورطہ حیرت میں ڈوب جاتا ہے۔نفس لوامہ کی لغزشیں ہو ہی جاتی ہیں۔مطلب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے نفس لوامہ جو انسان پر نگران مقرر کر رکھا ہے کہ جب کوئی برا خیال آئے ، جب بدی کا ارادہ کرے تو وہ توجہ دلائے وارننگ دے اور وہ ہمیشہ دیتا ہے۔لیکن ان لوگوں میں بھی جو نہیں چاہتے کہ بدی میں مبتلا ہوں بعض موقع پر نفس لوامہ لغزش کھا جاتا