خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 938 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 938

خطبات طاہر جلد۴ 938 خطبه جمعه ۲۹/ نومبر ۱۹۸۵ء بیان فرمایا جا رہا ہے۔فرمایا كثرة الخطا الى المساجد کہ قدم کے کثرت سے نشان ملیں۔کوئی نمازی ایسا پیار کرتا ہو نماز سے اور باجماعت نماز سے کہ اس کا دن آنے جانے میں گویا صرف ہورہا ہے۔بعض لوگوں نے اس کا ترجمہ کیا ہے دور سے مسجد آنا کیونکہ اس سے قدم زیادہ بڑھ جاتے ہیں حالانکہ وہ اس مضمون کو نہیں سمجھ سکے۔دور سے مسجد آنے کا تو مطلب یہ ہے کہ صرف ان لوگوں کا ذکر کیا جا رہا ہے جن کے گھر مساجد سے بہت دور ہیں اور یہ ایک حادثاتی اتفاقی بات ہے اس میں ہر نمازی کیسے شامل ہو سکتا ہے۔کفرۃ الخُطا کا مطلب ہے کہ اس کثرت سے آنا جانا ہو کہ گویا قدموں کے نشان پڑ گئے ہوں مسجد اور اس کے گھر کے درمیان۔گھر نزدیک ہو یا دور گھر ہو۔آنے جانے کی کثرت کا اظہار ہے اس سے زیادہ اس میں اور کوئی معنی نہیں۔پھرفرمايا وانتظار الصلوۃ بعد الصلوۃ اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار شروع ہو جائے یعنی اس کثرت سے آنا جانا بھی ہو لیکن اکتانے والا نہ ہو بلکہ محبت کے نتیجہ میں ہو۔فرض کے نتیجہ میں نہ ہو عشق کے نتیجہ میں ہو۔کیونکہ اگر فرض کے نتیجہ میں یہ آنا جانا کثرت سے ہو تو جتنا زیادہ آنا جانا ہوگا اتنا ہی طبیعت اکتاتی چلی جائے گی اتنا ہی بوجھ محسوس کرے گی۔اگر عشق کے نتیجہ میں آنا جانا ہو تو پھر جتنا آنا جانا ہوا تنا ہی پیار بڑھتا چلا جاتا ہے، اتنا ہی شوق بڑھتا چلا جاتا ہے۔فرمایا و انتظار الصلوۃ بعد الصلوۃ ایک نماز کے بعد پھر دوسری نماز کا انتظار ذالكم الرباط فذالكم الرباط فرمایا اس کو کہتے ہیں رباط۔ہاں اسی کو رباط کہتے ہیں۔اب رباط کیا چیز ہے؟ قرآن کریم میں اس کا ذکر ملتا ہے۔فرمایا یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا ورابطوا ( آل عمران (۲۰) اور اس کا ترجمہ جہاں جہاں بھی آپ قرآن کریم کا ترجمہ پائیں گے یہی ملے گا۔سرحدوں پر گھوڑے باندھنا اور سرحدوں کی حفاظت کرنا اور عموماً معنی یہی لئے جاتے ہیں۔رباط ، ربط سے نکلا ہے اور ربط کے معنی ہیں تعلق بلکہ مضبوط تعلق کا باندھنا اور عربی محاورہ میں قرآن کریم نے بھی اس کو استعمال فرمایا ہے دوسری جگہ خوب کھول کر۔رباط کے معنی سرحدوں سے ایسا رابطہ کہ گویا ہر وقت انسان حفاظت کے لئے سرحد پر بیٹھا ر ہے۔تو ایسی چوکیاں جو سرحد پر قائم کی جاتی ہیں اور وہ نظام جو سرحد کی حفاظت کے لئے مقرر کیا جاتا ہے اسے رباط کہتے ہیں لیکن اس کے