خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 932 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 932

خطبات طاہر جلد چہارم 932 خطبه جمعه ۲۲ /نومبر ۱۹۸۵ء سے جو تعلق ہے اس کو سمجھیں اور اپنی نمازوں کو خالص کریں اور نما ز کو خالص کیسے کیا جائے گا اس کے متعلق میں انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چند اقتباسات آپ کے سامنے رکھوں گا لیکن عمومی طور پر آج اسی پر اکتفا کرتا ہوں کہ توحید باری تعالیٰ کا عبادت کے ساتھ ایک بڑا گہرا تعلق ہے اور ولایت کے حصول کے لئے فرائض کافی نہیں بلکہ نوافل کے ذریعہ اللہ کی محبت حاصل کی جاتی ہے اس لئے نوافل میں آگے بڑھیں اور تیسری بات یہ ہے کہ اگر آپ نوافل میں آگے بڑھتے ہیں اور آپ کو خدا کی ولایت نصیب ہو جاتی ہے تو پھر یہ کمینی باتیں نہیں باقی رہ سکتیں۔آپ کی ذات میں ایک عظمت پیدا ہو جائے گی ، بڑا بلند کردار ہو جائے گا۔آپ کے حوصلے آپ کے ارادے، آپ کی نظر، آپ کی بصیرت ان میں ایک شاندار تبدیلی واقع ہوگی Nobility جس کو کہتے ہیں وہ اپنے درجہ کمال میں آپ کو حاصل ہو جائے گی۔نجابت کے آپ نمونے بن جائیں گے۔ایسی صورت میں یہ گھٹیا باتیں کہ فلاں کا حق مار لینا اس کا تو کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ایسی صورت میں تو شوق سے انسان اپنے حق سے بڑھ کر حق ادا کرتا ہے۔یعنی اپنے حق میں سے دوسرے کو ادا کرتا ہے بجائے اس کے کہ دوسرے کا حق چھینے۔بہت ہی ایک پیاری فضا پیدا ہوتی ہے اور اس ایثار کے نتیجہ میں پھر سوسائٹی بڑی تیزی کے ساتھ محبت میں ترقی کرتی ہے۔اس لئے اس آئینے میں اپنی شکلیں بھی دیکھتے رہیں ساتھ اور جان لیں کہ اگر آپ ایسا نہیں کرسکیں گے تو پھر ولایت کے دعوے جھوٹے ہیں۔کیونکہ قرآن کریم بہر حال سچا کلام ہے اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تفسیر کبھی غلط نہیں ہوسکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اللہ تعالیٰ سے عرفان حاصل کیا۔وہ عرفان تمام دائمی سچائیوں کی طرح ایک سچائی ہے۔اس میں آپ کبھی تبدیلی نہیں دیکھیں گے۔اس لئے ان پیمانوں پر اپنے آپ کو پر رکھیں اور کوشش اور جدو جہد کرتے رہیں اور یقین رکھیں کہ یہ سب کچھ دعاہی کے ذریعہ حاصل ہوگا اور نماز ہی کے ذریعہ حاصل ہوگا۔پس جس چیز کا حصول کرنا چاہتے ہیں ذریعہ بھی وہی ہے حصول کا۔نمازوں پر قائم ہو جائیں سوچ کر پڑھیں ،فکر کے ساتھ پڑھیں ، توجہ کے ساتھ پڑھیں خدا کے ساتھ اپنا تعلق قائم کرتے ہوئے اور یادرکھتے ہوئے کوشش کے ساتھ پڑھیں اگر نہ ہو سکے تو پھر خدا سے دعا مانگیں اور پھر اپنی ذات کی نگرانی رکھیں کہ آپ کے اندر کوئی پاک تبدیلیاں پیدا ہورہی ہیں کہ نہیں۔ان