خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 898 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 898

خطبات طاہر جلدم 898 خطبه جمعه ۱۸ نومبر ۱۹۸۵ء آپ کی ذاتوں میں پورے ہو چکے ہوں گے۔پھر یہ خدا کا کام ہوگا کہ آپ کی حفاظت فرمائے ، پھر یہ خدا کا کام ہوگا کہ اس دن کو قریب تر لائے جو ظاہری فتح کا بھی دن ہوا کرتا ہے۔جنگ بدر کے موقع پر الله یہی تو واسطہ دیا تھا آنحضرت ﷺ نے اپنے رب کو کہ اے خدا! یہ تھوڑی سی جماعت میں نے تیار کی تھی تیری عبادت کرنے والوں کی۔میری ساری محنتوں کا پھل ہے یہ اور تو کہتا ہے کہ کائنات کا پھل ہے یہ ، اگر آج یہ لوگ مارے گئے تو پھر تیری عبادت کرنے والا دنیا میں کبھی کوئی پیدا نہیں ہو گا۔اس قسم کے عبادت کرنے والے آپ بن جائیں تو اللہ کے اس پاک رسول ﷺ کی دعائیں آپ کو بھی پہنچ رہی ہوں گی۔وہ خدا کا رسول ﷺے آج بھی اس لحاظ سے زندہ ہے آج بھی وہ دعا آپ کے حق میں خدا کو یہ واسطہ دے گی کہ اے خدا اگر یہ عبادت گزار بندے تیرے ہلاک ہوگئے یا نا کام مرگئے تو پھر کبھی تیری دنیا میں عبادت نہیں کی جائے گی۔کیسے ممکن ہے پھر کہ آپ کو وہ فتح اور ظفر کا دن نصیب نہ ہو۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: نماز جمعہ کے بعد نماز عصر بھی جمع ہو گی۔بعض نئے دوست بھی آئے ہیں اس لئے میں یاد دہانی کرا رہا ہوں۔سردیوں کے جو دن چھوٹے ہو چکے ہیں ان میں نماز جمعہ سے پہلے جو خطبہ دیا جاتا ہے اس کی وجہ سے اتنی تاخیر ہو جاتی ہے کہ عصر کا وقت بیچ میں شامل ہو جاتا ہے اس لئے جب تک یہ دن چھوٹے ہیں اسی طرح یہ طریق جاری رہے گا۔