خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 769
خطبات طاہر جلدم 769 خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء کہ بکثرت اور بار بار ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس پیشگوئی کو پورا ہوتے دیکھیں۔دوسروں ہی میں نہیں اپنوں میں بھی ، غیروں کے گھروں میں نہیں اپنے گھروں میں بھی ہم اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس عظیم پیشگوئی کو پورا ہوتا دیکھیں۔خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا: ابھی انشاء اللہ جمعہ کے بعد حضرت چوہدری صاحب کی نماز جنازہ ہوگی۔اللہ تعالی آپ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔آپ کو تو ہر وقت می گن رہتی تھی کہ میں کب اپنے ان پیاروں کے پاس حاضر ہوں جو دوسری دنیا میں ہیں۔یہ ذہن میں میرے ایک بات آئی تھی وہ اس وقت پہلے خطبہ میں بیان کرنی بھول گیا۔یہ بھی ایک بڑا نمایاں حصہ تھا کردار کا کہ موت کے لئے ہر وقت تیار تھے اور اس ذکر سے ذرہ بھر بھی جذبات میں ہیجان پیدا نہیں ہوتا تھا۔Matter of fact ایک روزمرہ کا واقعہ جس طرح ہوتا ہے ہر صبح ہر شام ہر دو پہر کو تیار ہوا کرتے تھے ہر رات کو تیار سوتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ مجھے تو خیال ہی نہیں آتا کبھی کہ یہ کوئی ایسی بات ہے جس یہ کوئی انسان فکر کرے۔لوگ خوا ہیں دیکھتے ہیں مجھے بتاتے ہیں میں کہتا ہوں ٹھیک ہے جب بلائے اچھا ہے اور یہ بھی کہا کرتے تھے کہ میرے تو اکثر پیارے ادھر بیٹھے ہیں جن سے ملنے کی تمنا ہے۔تو اس میں ڈرنے کی کون سی بات ہے۔یقین کامل اور پھر یہ واقعہ کہ جن سے سب سے زیادہ آپ کو عشق اور محبت تھا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ سلم اور اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور پھر والدہ جو بہت ہی بزرگ عظیم عورت تھیں اور وہ والد بھی۔ذاتی اور روحانی تعلقات میں یہی ان کی محبتوں کا خلاصہ تھا اور یہ اس دنیا کے لوگ تھے۔تو وہ تو یہاں رہتے ہوئے بھی ایک عالم بقا میں رہ رہے تھے۔اس لئے اللہ تعالیٰ ان پر بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔وہ تو خوش ہیں اور خوش رہیں گے۔انشاء اللہ ہمیں خدا کے گھر سے یہی امید ہے۔اللہ پسماندگان کو بھی خوش رکھے اور ان کو بھی وہ نعمتیں عطا فرمائے۔آمین۔