خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 703
خطبات طاہر جلدم 703 خطبه جمعه ۱۶ را گست ۱۹۸۵ء مثلاً خاموشی کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ پاکستان میں گزشتہ الیکشنز (Elections) میں ملائیت کو ایسی شکست فاش دی ہے کہ کچھ دیر کے لئے حکومت کے ایوانوں میں ایک زلزلہ سا آگیا۔کبھی بھی ملائیت کو اتنی سر پرستی نہیں ملی تھی کسی حکومت کی طرف سے جتنا آٹھ سال تک ملائیت کی پرورش ہوئی ہے اور اسے سر پرستی دی گئی ہے اور اس کے بعد جب الیکشن کروائے گئے ، عام انتخابات ہوتے تو فوج کی سر براہی میں ہوئے ہیں۔ایک شدید قسم کی کثر ملائیت کی سر پرستی کرنے والی حکومت کی سربراہی میں ہوئے ہیں اور ان لوگوں کو توقع یہ تھی کہ شاید تمام جگہ تمام ملک میں، سندھ میں، بلوچستان میں پنجاب میں،صوبہ سرحد میں ، جو شدید سے شدید مولانا ہیں وہی الیکشن میں کامیاب ہوں گے لیکن بڑے بڑے جگادری مولانا نے ایسی شکست کھائی ہے کہ کچھ دیر کے لئے تو یہ مبہوت ہو کے رہ گئے تھے کہ یہ واقعہ کیا ہو گیا ہے۔تو بعید نہیں کہ خاموشی اس کی وجہ سے ہوئی ہو لیکن کچھ بھی ہواللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ یہ خاموشی کیوں تھی اور اس سکوت کو اس ظالمانہ طریقہ پر توڑا کیوں گیا ؟ ہمیں تو یہ پتہ ہے کہ جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابٌ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ وہ لوگ جو مومنوں کو مظلوم مومنوں فتنوں میں ڈالتے ہیں اور پھر باز نہیں آتے یعنی ان کو مہلت دی جاتی ہے اور پھر بھی باز نہیں آتے فَلَهُمْ عَذَابٌ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ ان کے لئے خدا بھی تکرار سے کام لے گا اپنی پکڑ میں۔ایک دفعہ عذاب نہیں فرمایا کہ عَذَابُ جَهَنَّمَ ہو صرف يَا عَذَابُ الْحَرِيقِ ہو، دونوں اکٹھے اوپر تلے ذکر فرمائے ہیں اور پھر اس مضمون کو خوب کھول دیا کہ کیوں ایک ہی جگہ تکرار کی گئی ہے خدا کی سرزنش اور پکڑ کی۔اس لئے کہ انہوں نے بھی تکرار کی ظلم میں۔ان کو بھی موقعہ ملا اور پھر باز نہیں آئے خدا کی مہلت سے استفادہ نہیں کیا۔چنا نچہ آگے جا کر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ إِنَّهُ هُوَ يُبْدِي وَيُعِيدُ کہ دیکھو تمہارے خدا کی پکڑاے محمد ! عہ تیرے رب کی پکڑ بہت شدید ہے اور وہ