خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 689 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 689

خطبات طاہر جلدم 689 خطبه جمعه ۶ ارا گست ۱۹۸۵ء جماعت کی مخالفت پر ہمارا رد عمل ( خطبه جمعه فرموده ۱۶اراگست ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: إِنَّ الَّذِيْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ إِنَّ الَّذِينَ امَنُوْا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَهُمْ جَنَّتُ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهرُ ةَ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُهُ إِنَّ بَطْشَ رَبَّكَ لَشَدِيدُ إِنَّهُ هُوَ يُبْدِي وَيُعِيدُ وَهُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُ ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ فَقَالَ لِمَا يُرِيدُ (البروج: ۱-۱۷) پھر فرمایا: پچھلے دنوں جو ختم نبوت کے نام پر یہاں کا نفرنس منعقد کی گئی چونکہ ان لوگوں کا کانگریس سے گہرا تعلق رہا ہے اور اب بھی ہونا بعید نہیں اس لئے غلطی سے منہ سے کانفرنس کی بجائے کانگریس کا لفظ نکل گیا۔بہر حال یہ جو کا نفرنس ہے اسے ایک تاریخی حیثیت حاصل ہے اور وہ اس طرح کہ اس سے قبل حکومتیں اور اسلام دشمن طاقتیں مخفی طور پر ان لوگوں کی مدد کیا کرتی تھیں مگر اب کھل کر حکومتیں بھی مد دکر رہی ہیں اور اسلام دشمن طاقتیں بھی مدد کر رہی ہیں اور اس بارہ میں کوئی پردہ نہیں رہنے دیا گیا۔چنانچہ یہ بات پہلی مرتبہ ہے کہ دو حکومتوں نے کھلم کھلا احرار کی کانفرنس کی سر پرستی کی ہے اور جہاں تک اس عیسائی حکومت کا تعلق ہے جس کی سرزمین میں یہ کا نفرنس منعقد کی جارہی ہے باوجود اس کے کہ