خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 687 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 687

خطبات طاہر جلد۴ 687 خطبه جمعه ۹ را گست ۱۹۸۵ء با دل آفات ومصائب کے چھاتے ہیں اگر تو چھانے دو ی عشق و وفا کے کھیت کبھی خوں سینچے بغیر نہ پہنچیں گے ( کلام محمود صفحه : ۱۵۴) اس لئے خون سے سینچنے کے لئے تو تیار رہیں لیکن اس چمن سے یہ امید رکھیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ چمن ہرا بھرا ہو سکتا ہے۔آپ کو اپنے خون سے سینچنا پڑے تو سینچیں گے خدا تعالیٰ اگر فضل فرمائے تو آپ کے خون کی قربانی کے بغیر بھی اس کو ہرا بھرا کر سکتا ہے۔آپ کے آنسوؤں کو بھی وہ قوت بخش سکتا ہے جو اس خشک مٹی کو سیراب کر دیں اور اس میں سے خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ نئی شادابی، لہلہاتے ہوئے کھیت نمودار ہونے لگ جائیں۔پس اس امید کے ساتھ دعائیں کریں لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اپنی حفاظت کا اپنے عہدیداروں کی حفاظت کا اور جماعت کی عمومی حفاظت کا خیال رکھیں۔تبلیغ کریں مگر حکمت کے ساتھ ، محبت اور پیار کے ساتھ اور اس یقین کے ساتھ ! اور اس یقین کے ساتھ ! اور اس یقین کے ساتھ ! کہ خدا کی قسم آپ لوگوں نے لاز مافتح یاب ہوتا ہے۔تمام دنیا میں یہ پھیلتے چلے جائیں آپ کا تعاقب کرتے ہوئے کبھی کسی قیمت پر بھی آپ کو خدا تعالیٰ نے ناکام نہیں فرمانا۔آپ موسیٰ کی قوم نہیں ہیں جس نے یہ کہا تھا إِنَّا لَمُدْرَكُونَ (الشعراء:۶۲) آپ نے دیکھا کہ یہ آپ کا پیچھا کرتے ہوئے یہاں آئے لیکن اس کے نتیجہ میں آپ کا ایمان بڑھا ہے۔ہرگز یہ آواز آپ کے دلوں میں پیدا نہیں ہوئی کہ اوہ اوہ ہم پکڑے گئے ، ہم پکڑے گئے جیسا کہ موسی کی قوم نے کہا تھا۔اس لئے گو میں یہی کہوں گا کہ اِنَّ مَعِيَ رَبِّيٌّ سَيَهْدِيْنِ (الشعراء:۶۳) یقیناً میرا رب میرے ساتھ ہے لیکن صرف اسی پر میں اکتفا نہیں کروں گا بلکہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی غلامی میں یہ کہوں گا لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا (التوبہ:۴۰) غم نہ کرنا خدا میرے ہی ساتھ نہیں خدا آپ کے ساتھ بھی ہے ہمارے ساتھ ہے خدا۔ہم سب کا خدا ہے یعنی محمد مصطفی ﷺ کا خدا جو ہم سب کے ساتھ جیسے پہلوں کے ساتھ تھا آج بھی ہے۔پس اس یقین کے ساتھ آپ آگے بڑھیں دشمن آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔