خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 625
خطبات طاہر جلدم 625 خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء 66 طاقت ہے دریغ نہیں کرو گے۔‘“ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا عظیم مقام جس کا اس زمانے میں اکثر لوگ تصور بھی نہیں کر سکتے۔لیکن میں آپ کا ایک ادنی غلام در غلام ہوں میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نمائندگی میں دعوے سے یہ کہتا ہوں کہ جماعت میں آج بکثرت ایسے موجود ہیں جن پر آج بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ فقرہ صادق آتا ہے کہ: میں جانتا ہوں کہ میں جو کچھ کہوں تم اسے قبول کرنا اپنی سعادت سمجھو گے اور جہاں تک تمہاری طاقت ہے دریغ نہیں کرو گے لیکن میں اس خدمت کے لئے معین طور پر اپنی زبان سے تم پر کچھ فرض نہیں کر سکتا تا کہ تمہاری خدمتیں نہ میرے کہنے کی مجبوری سے بلکہ اپنی خوشی سے ہوں۔(فتح اسلام روحانی خزائن ۳ صفحه ۳۴۰) لیکن یہ فریضہ تمام قوم میں مشترک ہے اور سب پر لازم ہے۔اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کو اخلاص اور قربانی کی راہوں میں ہمیشہ آگے سے آگے بڑھاتا چلا جائے اور تصدیق کے نتیجہ میں خدا کی راہ میں رزق خرچ کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اسی کے نتیجہ میں پھر فضلوں کی بارش برساتا رہے۔ہم تصدیق کی کھٹی کھانے والے ہوں تکذیب کی کھٹی کھانے والے نہ ہوں۔آمین۔