خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 598 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 598

خطبات طاہر جلد۴ 598 خطبه جمعه ۵/ جولائی ۱۹۸۵ء یہ عجیب طرز کلام ہے فرعون نے یہ نہیں کہا تھا کہ إِنَّ هَؤُلَاءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِيلُوْنَ قرآن کریم سے یہ نہیں پتہ چل رہا قرآن کریم سے یہ پتہ چلتا ہے کہ فرعون نے کہا تھا اکٹھے کر کے لاؤ سب کو تا کہ تماشا دیکھیں کہ کون جیتتا ہے اور کون ہارتا ہے۔اور یہ نہیں فرمایا وقال ان هاؤلاء لشرذمة قليلون۔اس کو بغیر کسی وضاحت کے کھلا رہنے دیا گیا ہے فقرہ ،معلوم ہوتا ہے جو علماء اکٹھے کرنے کے لئے گئے تھے انہوں نے اپنی طرف سے یہ باتیں شروع کر دیں تھیں اور یہ پراپیگنڈہ شروع کر دیا تھا کہ آؤا اکٹھے ہو کر آؤ کیونکہ ایک نہایت ہی معمولی گھٹیا اقلیت ہے جو ہمیں غصہ دلا رہی ہے، اب اس کا بدلہ اتاریں گے۔تو یہ دلیل انہوں نے از خود قائم کی ہے اور پھر اس کو پھیلایا ہے۔جب حکومت پوری طرح بیچ میں ملوث ہوگئی اور فرعون بھی ہار گیا۔سارے اکٹھے ہوکر جولوگ آئے تھے ان کی کچھ پیش نہیں گئی۔دلائل کی رو سے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے منہ بند کر دیئے تو پھر فرعون نے بھی وہی رستہ اختیار کیا جو اس سے پہلے وقت کے علماء نے مختلف اختیار کیا تھا اور کہاذَرُونِی اَقْتُلُ مُوسى (المومن: ۲۷) اب مجھے چھوڑو میں قتل کر کے دکھاتا ہوں۔اب پکارتا رہ جائے اپنے رب کو دیکھتے ہیں کیسے بچاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی یہی الہام ہوا ( تذکرہ صفحہ ۱۶۹) اور جب یہ الہام ہوا ہو کسی وقت کے نبی کو اور اس کی ذات میں پورا نہ ہو تو بعض دفعہ اس کے غلاموں کی شکل میں پورا ہوتا ہے اور اس سے ہرگز یہ مراد ہیں ہوتی کہ نعوذباللہ مرتبہ ایک ہے۔آنحضرت ﷺ نے جو کنگن دیکھے اور پھونکیں مار کے اڑا دیئے وہ ایک ایسے غلام کی شکل میں واقعہ پورا ہوا جس کو حضورا کرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مقام ومرتبے میں کوئی دور کی بھی نسبت نہیں تھی۔تو یہ معنی نہیں ہوا کرتے اس لئے بعض لوگ غلط فہمی سے اس طرف چل پڑتے ہیں اور مراتب کی بحث میں اور قوموں کو شوق ہوا کرتا ہے کہ اپنے وقت کے لوگوں کو جن سے محبت کرتے ہیں زبردستی ان کے مراتب بڑھاتے چلے جائیں۔حالانکہ مرتبے تو خدا بڑھایا کرتا ہے بندوں کے کہنے سے،ان کی باتوں سے کبھی کوئی مرتبہ نہیں بڑھ سکتا۔اس لئے اس دھو کہ میں اب مبتلا نہ ہو جا ئیں۔میں جو مضمون بیان کرنے لگا ہوں اس کی حقیقت کو سمجھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق یہ الہام ہے لیکن آپ کے کسی غلام کی شکل