خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 562
خطبات طاہر جلدم 562 خطبه جمعه ۲۱ / جون ۱۹۸۵ء بہت ہی مخلص فدائی احمدی دوست جو امیر جماعت رہے ہیں گوجرانوالہ کے اور 1974 ء میں انہوں نے غیر معمولی خدمت کی توفیق پائی تھی چوہدری عبدالرحمن صاحب ان کے چھوٹے بھائی ہیں، چوہدری عبدالحمید صاحب۔اور ان کے ایک بھائی اعجاز احمد صاحب جو ایک بہت ہی مخلص کارکن ہیں ان کے متعلق یہ افسوس ناک اطلاع ملی ہے کہ وہاں چونکہ کنری کے علاقے میں خدمت کے وقت انہوں نے غیر معمولی بھاگ دوڑ کی اور بہت ہی زیادہ اپنی جان مار کر اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کے لئے دن رات پھرتے تھے، معلوم ہوتا ہے کہ ان کی صحت میں پہلے ہی سے کمزوری تھی تو اچانک ایک دن ان کا ہارٹ فیل ہو گیا اور عمر صرف ۲۴ ۲۵ سال ہی تھی چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تو ان کے لئے بھی مغفرت کی دعا کریں گے۔نماز جنازہ ان کی جمعہ کے بعد ہوگی۔