خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 529 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 529

خطبات طاہر جلدم 529 خطبه جمعه ۱۴ جون ۱۹۸۵ء جماعت لیلۃ القدر کے دور سے گزر رہی ہے سندھ میں احمدیوں پر مظالم کا ذکر ( خطبه جمعه فرموده ۱۴ جون ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی : اِنَّا اَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَمَا أَدْرِيكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِة لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍةٌ تَنَزَّلُ الْمَلَيْكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ ۚ مِنْ كُلِّ أَمْرِفُ سَلَمُ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ (القدر: ٣-٦) اور پھر فرمایا: آج کا دن امت مسلمہ میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے اور اسے جمعۃ الوداع کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔یعنی وہ جمعہ جو رمضان المبارک میں آخری جمعہ ہو۔اس دن بڑے ذوق وشوق کے ساتھ بکثرت نمازی مسجدوں میں پہنچتے ہیں اور یہ خیال ہے کہ بس ایک دن کی عبادت سے سارے سال کے گناہ دھل جاتے ہیں اور سارا سال اگر انسان عبادت سے غافل بھی رہا ہو تو یہ جمعہ پڑھنے سے اس کا ازالہ ہوجاتا ہے۔عوام الناس کو علماء نے نہ معلوم کیا کیا با تیں اس دن کے متعلق بتائی ہیں جس کے نتیجہ میں اس دن سے استفادہ کی بجائے بعض دفعہ بعض لوگ محرومیاں لے کر اس دن سے نکلتے ہیں کیونکہ جمعۃ الوداع