خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 515
خطبات طاہر جلدم 515 خطبہ جمعہ ۷ جون ۱۹۸۵ء یہ تمام پرو پیگنڈا اس بناء پر ہے کہ پاکستان کی فوج کی اکثریت پنجابی ہے اور وہ اپنی خاطر ہر دفعہ اقلیتی صوبوں پر ظلم کرنے کے لئے اور پنجاب کے مفادات کی خاطر ملک پر قبضہ کرتی ہے فوج اور چونکہ ہر آدمی میں تجزیہ کی اہلیت نہیں ہوتی جو واقعات سطحی طور پر نظر آتے ہیں وہ یہی ہیں۔اس لئے ساری قوم اس بات کو تسلیم کر لیتی ہے ہاں یہی تجزیہ درست ہے کہ پنجابی فوج نے ظلم کی راہ اختیار کرتے ہوئے سندھی کو مغلوب کرنے کے لئے ، بلوچی کو مغلوب کرنے کے لئے ملک پر قبضہ کیا ہے اور یہی رجحان مشرقی پاکستان میں جب وہ مشرقی پاکستان موجود تھا جب قوت پکڑ گیا تو مشرقی پاکستان کو توڑنے کا ذمہ دار ہوا۔وہ لوگ جو مشرقی پاکستان گئے ہوئے ہیں یا اس کی سیاست سے آگاہ ہیں ان کو علم ہے کہ مسلسل سال ہا سال تک وہاں یہی پروپیگینڈا کیا گیا کہ پنجابی فوج ہے جو بار بار قابض ہوتی ہے جو سیاسی عمل کو تباہ کرتی ہے۔وہ کہتے تھے فوج ہماری اکثریت سے ڈرتی ہے سیاست کونشو و نما پاتے دیکھ ہی نہیں سکتی۔کیونکہ اس سے پنجاب کو نقصان پہنچے گا۔اس لئے انہوں نے پنجابی کے خلاف نفرت کی مہم ہوئی اور ہر جو کمزوری دیکھتے تھے اور ہر قصور دیکھتے تھے اس میں پنجابی کو ذمہ دار قرار دیتے تھے اور دلیل یہی تھی بنیادی کہ دیکھ لو پنجابی فوج بار بار قبضہ کر رہی ہے۔اور اب یہی نفرتیں ، وہ تو ملک چلا گیا اُس کے جانے کے بعد سندھ میں منتقل ہو گئیں، بلوچستان میں منتقل ہو گئیں اور بظاہر بڑی شدت کے ساتھ فوج نے ان تحریکات کو کچل دیا ہے لیکن کبھی سیاسی بے اطمینانیاں بھی پھلی گئیں ہیں تلواروں سے یا بندوقوں سے سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔جتنا آپ سیاسی خیالات کو کچلنے کی کوشش کریں گے یا سیاسی رجحانات کو کچلنے کی کوشش کریں گے بزور شمشیر اتنا زیادہ یہ گہرے اور خطرناک ہوتے چلے جائیں گے۔سطح سے ہٹیں گے تو اپنی جڑیں زیادہ پیوست کر دینگے گہرائی میں کینسر کی طرح پھیل جائیں گے سارے بدن میں اور یہی اس وقت ملک میں ہورہا ہے جو ان کو نظر نہیں آرہا۔دوسری طرف پنجاب میں ایک اور قسم کا نقصان پہنچا ہے بڑا شدید۔پنجاب کے عوام اور پنجاب کے سیاست دان کلیہ مایوس ہونے کے بعد اب ایسی طاقتوں کا سہارا ڈھونڈ رہے ہیں جو اپنی فوج سے ان کو نجات دلائیں اور اس کے لئے سب سے زیادہ نزدیک جو آئیڈیا لوجی ان کو مدد کے لئے ملتی ہے وہ اشتراکیت کی آئیڈیالوجی ہے جس کا علمبر دار روس ہے ہمسائے کے طور پر عظیم طاقت