خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 513 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 513

خطبات طاہر جلدم 513 خطبہ جمعہ ۷ جون ۱۹۸۵ء طرح ہم مل کر اپنے وطن کو بنائیں۔جب سے ملائیت نے سراٹھایا ہے اور بعض سیاست دانوں نے نہایت ہی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے منافع کی خاطر ان کو شہ دی اور ان سے کام لئے ، اس وقت سے پھر پاکستان پر ملائیت کا مسلسل قبضہ ہوتا چلا گیا اور سیاست دان کو آج تک یہ نہیں پتہ چلا کہ پاکستان کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ کیوں ہو رہا ہے اور کون اس کا ذمہ دار ہے۔ان کو آج تک یہ نہیں پتہ چلا کہ پاکستان میں جتنے مارشل لا لگے ہیں وہ تمام کے تمام بلا استثناء ملا نے لگوائے ہیں۔ایک بھی مارشل لاء ایسا نہیں جو ملا کی مدد اور اس کی سازش کے نتیجہ میں نہ لگا ہو اور ایک ہو ادیا گیا ہے احمدیت کا کہ احمدیت کے خلاف ہم جنگ کر رہے ہیں اسلام کو ان سے خطرہ ہے اور اس کے نتیجہ سیاست دان کو اتنا ڈرایا دیا گیا ہے کہ وہ حق کی خاطر آواز بلند کرنے کی طاقت اب نہیں رکھتا۔وہ سمجھتا ہے کہ اگر احمدیوں کے خلاف مظالم پر اُس نے احتجاج کیا یا اس غلط روش کو روکنے کی کوشش کی تو اس کی سیاست تباہ ہو جائے گی اور اس مفروضہ پر وہ کام کرتے ہوئے بعض دفعہ اپنے حق میں عوام الناس کو کرنے کے لئے انہی ملانوں کو احمدیوں کے خلاف اکساتا ہے، ان کی مدد کرتا ہے، ان کو روپیہ پیسہ دیتا ہے اور ہر طرح سے ان کو ابھارتا ہے کہ ان کا ہیرو بن کر وہ پاکستان کے عوام کا ہیرو بن جائے۔چنانچہ ایک کے بعد دوسری تحریک جو جماعت احمدیہ کے خلاف اٹھی ہے اس میں یہ سارے عناصر کارفرما آپ کو نظر آئیں گے اور اب نتیجہ یہاں تک پہنچ گیا ہے کہ پاکستان کی سیاست کو کلیہ تباہ کر دیا گیا ہے۔ملائیت فوج پر قابض ہو چکی ہے، فوج نے ملائیت کو استعمال کیا، ملائیت نے فوج کو استعمال کیا اور بظاہر یہی سمجھتے رہے دونوں کہ ہم فاتح ہیں لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ نتیجہ اس کا یہ نکلا ہے کہ اسلام دشمن طاقتیں فاتح بن کر اُبھر رہی ہیں اور جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے یہ تو مفتوح کا مفتوح ہی رہا۔اتنے شدید خطرات اس تمام دور میں پاکستان کو لاحق ہوئے ہیں اور ایسے ایسے اندرونی اور بیرونی دشمنوں نے طاقت پکڑی ہے کہ اگر آپ ان کا تجزیہ کریں ، ان عناصر پر غور کریں تو آپ حیران ہو جائیں گے کہ کیوں ہمارے سیاست دانوں نے آنکھیں نہیں کھولیں ، کیوں بر وقت ان خطرات اور مصیبتوں سے اپنے وطن کو بچایا نہیں۔کہا یہ جارہا ہے اور ہمیشہ یہی کہا جاتارہا کہ پاکستان کو اور اسلام کو احمدیوں سے خطرہ ہے اور ساری توجہ قوم کی اس طرف پھیر دی گئی۔اس کے کئی نتائج ظاہر ہوئے ہیں اول تو یہ کہ ہر بار جب فساد ایک خاص مقام تک پہنچا ہے تو فوج کو دخل دینا پڑا اور تمام