خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 503 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 503

خطبات طاہر جلدم 503 خطبہ جمعہ ۷/ جون ۱۹۸۵ء عظیم اسلامی حکومتوں کی تباہی کا باعث ملائیت بنی پاکستان کو بھی سب سے بڑا خطرہ ملائیت سے ہے (خطبہ جمہ فرموده ۷ جون ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: ۱۳۳ ہجری کا سال اسلام کی سیاسی تاریخ میں ایک غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے اور بلا شبہ سے ایک عظیم سنگ میل قرار دیا جا سکتا ہے۔یہ وہ سال ہے جب اموی حکومت کے کھنڈرات سے دو عظیم اسلامی حکومتوں نے جنم لیا جو سینکڑوں سال تک اسلام کی ظاہری خدمت بھی کرتی رہیں اور باطنی خدمت بھی کرتی رہیں۔چوٹی کے علماء جن کا امت محمدیہ پر قیامت تک اس رنگ میں احسان رہے گا کہ انہوں نے قرآن کے علوم و معارف پر غور کیا اور بہت ہی عظیم خدمات سرانجام دیں وہ ان دونوں حکومتوں کے پرامن دور کی پیداوار ہیں۔۱۳۳ھ میں اموی حکومت کے اختتام پر مشرق میں عباسی حکومت نے جنم لیا اور تقریباً ۲۴ ۵۲۳ سال کے قریب یہ حکومت قائم رہی۔پانچ صدیاں بہت ہی بڑا زمانہ ہوا کرتا ہے بہت کم قوموں کو اتنی لمبی حکومتوں کی توفیق ملا کرتی ہے۔پھر ایک ہی خاندان کو مسلسل لمبا عرصہ تک خدمت کی توفیق ملے اور حکومت کی توفیق ملے۔اس دور میں یقینا اسلام نے ہر پہلو سے دنیا کو بھی فیض پہنچایا اور مسلمانوں کو بھی ہر قسم کے فیوض یعنی دینی فیوض کے علاوہ بھی اسلام کے اس عظیم الشان دور میں پہنچتے رہے مگر بہر حال یہ پیش نظر رہنا چاہئے کہ ہم اسے اسلام کی سیاسی ترقی کا دور کہیں گے اور سیاسی