خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 494 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 494

خطبات طاہر جلدم 494 خطبه جمعه ۳۱ رمئی ۱۹۸۵ء استغفار سے کام لیا اور توبہ کی تو ہرگز بعید نہیں کہ اللہ تعالی اس قوم کو بچائے اور یہی ہم بھی چاہتے ہیں اور اسی کے لئے دعائیں کرتے ہیں۔اور اس سے سبق کا تیسرا پہلو یہ نکلتا ہے کہ تنبیہ موجود ہے اور نمونہ دکھا دیا گیا ہے کہ اگر تم باز نہیں آؤ گے تو پھر خدا تعالیٰ تم سے کیا سلوک فرمائے گا۔اب معاملہ وہاں تک جا پہنچا ہے کہ جہاں قومی عذابوں کے ذریعہ اور بار بار سزاؤں کے ذریعہ پکڑے جاؤ گے۔اگر تم تو بہ اور استغفار سے کام نہیں لو گے اور تکبر میں اسی طرح مبتلا رہو گے اور خدا تعالیٰ کے پاک بندوں سے تمسخر اور استہزاء کرنے سے باز نہیں آؤ گے تو پھر یہ ایک معمولی سا نمونہ ہے جو تمہیں دکھا دیا گیا ہے پھر آئندہ تمہارے لئے اسی قسم کا خدا کا سلوک ظاہر ہونے والا ہے لیکن جب وہ ایک دفعہ ظاہر ہو جاتا ہے تو پھر اس کے بعد کوئی روک نہیں، کوئی ہاتھ نہیں ہے جو اسے چلنے سے روک رکھے۔خدا کی چکی ہے جب چل پڑتی ہے تو پھر کوئی اسے روک نہیں سکتا اس لئے یہ سارے نشانات یا ایسے اسباق ہیں جواس واقعہ پر غور کرنے سے ہمیں ملتے ہیں۔جن آیات کا میں نے انتخاب کیا ہے ان میں بھی یہی مضمون ملتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِينَ اے محمد! ( ع ) تو ان سے کہہ دے کہ تم زمین میں خوب پھر کے دیکھ لو ایک بات تمہیں قطعی طور پر نظر آئے گی کہ مجرمین کی عاقبت کبھی اچھی نہیں ہوئی۔وہ لوگ جو جرم کے مرتکب ہوتے ہیں اور زیادتیاں کرتے ہیں اور سفا کی سے کام لیتے ہیں جن کی زندگیاں تضاد بن جاتی ہیں، منہ سے کچھ اور کہہ رہے ہوتے ہیں کردار ان کے کچھ اور ظاہر کر رہے ہوتے ہیں ،ان کی ساری زندگیاں گندگیوں میں مبتلا ہوتی ہیں اور نیکیوں کا نام لے لے کر وہ لوگ غلط لبادے اوڑھ لیتے ہیں۔اسلام کے نام پر ہرقسم کی غیر اسلامی حرکتیں ہورہی ہوتی ہیں۔ایسے لوگوں کے لئے ایک وقت مقدر ہوتا ہے۔وہ وقت کب آئے گا یہ ایک الگ بحث ہے لیکن اگر تم غور کرو اور مڑ کر تاریخ کے آئینہ میں ان لوگوں کے چہرے دیکھو تو ایک بات تمہیں قطعی طور پر نظر آئے گی کہ ان کا انجام اچھا کبھی نہیں ہوا ، ان کا ہمیشہ بد انجام ہوتا رہا ہے وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُنْ فِي ضَيْقٍ مِمَّا يَمْكُرُونَ فرمایا ہم ان لوگوں کو جو ڈھیل دیتے ہیں تو تم اس پر غم نہ کرو اوران