خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 306 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 306

خطبات طاہر جلدم 306 خطبه جمعه ۵ ر ا پریل ۱۹۸۵ء واسحق و يعقوب والاسباط وما اوتى موسى وعيسى والنبيون من ربهم لا نفرق بين احد منهم ونحن له مسلمون فاعطاني في هذه الاية كل الايات و قرب على الامر و جعلها مفتاح كل علم فعلمت اني مجموع من ذكر لي (الفتوحات المكية جلد ٣باب معرفة التوكل الخامس الذي ما كشفه احد من المحققين ، مطبوعه مصر جز ۳صفحه:۳۵۰) تو کہہ دے کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس پر جو نازل کیا گیا ہم پر اور جو نازل کیا گیا ابراہیم، اسماعیل ،اسحاق، یعقوب اور ان کی اولاد پر اور اس پر جو دیا گیا موسیٰ عیسی اور تمام انبیاء کو ان کے رب کی طرف سے۔ہم نہیں فرق کرتے کسی کے درمیان ان میں سے اور ہم خدا کے لئے کامل فرماں بردار ہیں۔پھر فرماتے ہیں: پس اس آیت میں ، اس نے مجھے تمام نشان دیئے اور میرے لئے روحانی امر کو قریب کر دیا اور اس نے اس آیت کو میرے لئے ہر علم کی کنجی بنایا پس میں نے جان لیا کہ میں ان تمام انبیاء کا مجموعہ ہوں جن کا اس آیت میں ذکر 66 کیا گیا ہے۔حضرت خواجہ میر درد دہلوی نے بھی اپنی کتاب ” علم الکتاب“ میں تحدیث نعمت کے عنوان کے ماتحت اپنے الہامات کا ذکر کیا ہے جو اپنے مرتبہ میں پہلے انبیاء کے الہامات کی شان رکھتے ہیں۔کیونکہ قرآن کریم کی آیت ہی کی شکل میں آپ کو بھی الہامات ہوئے چنانچہ ایک الہام یہ درج ہے: ولا تتبع اهواء هم واستقم كما امرت۔پھر فرماتے ہیں ایک اور الہام ہوا: افحكم الجاهلية يبغون في زمان يحكم الله بایاته مايشاء پھر الہام ہوا: ان تعذبهم فانهم عبادک و ان تغفر لهم فانك انت العزيز الحكيم (علم الكتاب)