خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 204
خطبات طاہر جلد۴ 204 خطبہ جمعہ ۸ مارچ ۱۹۸۵ء کا یہ حق بن جاتا ہے اور یہ حق قرآن کریم ہی عطا کرتا ہے کہ انہیں کہہ دیں کہ اب تم گواہ رہو گے کہ ہم مسلمان ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کے اس اعلان کے مطابق ہم تمہیں اشتراک وحدانیت خدا تعالیٰ کی طرف بلا رہے ہیں۔قرآن کریم ایک عجیب پر حکمت کلام ہے جو ہر دوسرے اختلاف کو نظر انداز کر کے ایک ایسے اتحاد کی طرف بلاتا ہے جو اہل کتاب اور قرآن کریم میں ایک نکتہ کی حیثیت رکھتا ہے۔قرآن کریم اس بات کو نظر انداز کر دیتا ہے کہ اہل کتاب آنحضرت عمﷺ کو معاذ اللہ جھوٹا اور مفتری سمجھتے ہیں۔قرآن کریم اس بات کو بھی نظر انداز کر دیتا ہے کہ اہل کتاب آپ کی جان کے دشمن ، آپ کے پیغام کے دشمن، آپ کے پاک سلسلے کو تباہ و برباد کرنے پر ہر آن تلے بیٹھے ہیں اور کوئی کسر اس بات کی اٹھا نہیں رکھتے اور ایسا کوئی موقع ہاتھ سے گنواتے نہیں جس کے نتیجہ میں اسلام اور بانی اسلام کو نقصان پہنچ سکتا ہو۔اتنی شدید عداوت کے باوجود قرآن کریم ان کو اشتراک کی طرف بلا رہا ہے اور اختلافات سے نظریں پھیرنے کی طرف بلا رہا ہے۔اس لحاظ سے بھی کیسی حیرت انگیز کتاب ہے اور کیسا عظیم کلام ہے جو سچائی کی روح سے پھوٹا ہے۔جب تک ایک طرف بنی نوع انسان کے ساتھ ایک گہرا لگاؤ نہ ہواور دوسری طرف خدا تعالیٰ کے ساتھ ایک گہرا تعلق نہ ہو اس وقت تک ناممکن ہے کہ اس قسم کا کلام کسی زبان پر جاری ہو سکے اور خدائے تعالیٰ جو اپنے بندوں سے بلا امتیاز رنگ ونسل اور بلا امتیاز مذہب و ملت ایک ایسا گہرا تعلق رکھتا ہے جو مذہب سے بھی بالا ہے یعنی خالقیت اور مخلوقیت کا تعلق۔تو جب تک اس عظیم ہستی کی طرف سے یہ آواز نہ نکلے دنیا والوں کے تصور میں ایسی بات آہی نہیں سکتی۔یہ وہ کلام ہے جس کی اطاعت اور پیروی کے نتیجہ میں دنیا کے سارے اختلافات مٹ سکتے ہیں۔قدر مشترک کی طرف بلانا دراصل بنی نوع انسان کو بھلائیوں اور نیکیوں کی طرف بلانا ہے اور اسی طرح برائیوں اور فلموں سے احتراز کرنا اور نظریں پھیر لینا اور اس بات کی پروا نہ کرنا کہ کوئی شخص دشمنی میں کس حد تک بڑھ چکا ہے درحقیقت اس بات کا مظہر ہے کہ جہاں بھی کوئی اچھی قد رمل جائے کوئی ایک بھی مقام اشتراک پیدا ہو جائے اس کی طرف بلانا شروع کر دیا جائے۔یہ ایک ایسا عظیم سبق ہے جو صرف مذہبی دنیا ہی میں نہیں بلکہ سیاسی دنیا میں بھی اور معاشی اور تمدنی دنیا میں بھی ہر قسم کے اختلافات کو حل کرنے کے لئے ایک ایسی چابی (Master Key) کے مترادف ہے جس سے ہر قسم کے