خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 81 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 81

خطبات طاہر جلد۳ 81 خطبه جمعه ۳ فروری ۱۹۸۴ء اگر آپ کو نہیں آنے دیتے اپنے ساتھ ان خدمتوں میں ، اگر آپ سے فی الحال نفرتیں ہیں تو یہاں بیٹھے ایک جہاد شروع کر سکتے ہیں دعا کا جہاد ہے۔آخر جنگ بدر بھی تو اس خیمہ میں جیتی گئی تھی جہاں دعائیں ہو رہی تھیں۔اس میدان میں نہیں جیتی گئی تھی جہاں تھوڑی سی لڑائی ہوئی تھی۔اصل وہ جنگ حضرت محمد مصطفی عملے کے خیمہ میں جیتی گئی ہے پس وہ جنگ تو آپ یہاں شروع کر دیں پھر اگر خدا توفیق دے گا اور وقت ہمیں بلائے گا تو دنیا دیکھے گی کہ جہاد کے میدان میں احمدی کسی دوسری قوم سے پیچھے نہیں بلکہ ہم ہر میدان میں صف اول میں ہوں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ۔