خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 779 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 779

خطبات طاہر جلد ۳ 779 خطبه جمعه ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۴ء قوت کے ساتھ آپ ابھریں اور بڑھیں اور پھیلیں کہ دشمن کلیتہ خائب و خاسر اور نامراد ہو جائے حسرتوں کے سوا اس کے ہاتھ کچھ نہ آئے۔ایک جگہ جماعت کو دباتے ہیں تو دس جگہ آپ پھیل جائیں ایک احمدی کو شہید کرتے ہیں تو ہزاروں لوگوں کو احمدی بنائیں ،ایک ملک میں جماعت احمدیہ کی مسجدوں کو ویران کیا جاتا ہے تو ہزاروں ملکوں میں جماعت احمدیہ مسجدیں بنائے ، یہ جواب ہے ایک زندہ قوم کا ، یہ جواب ہے ایک صاحب ایمان قوم کا اس لئے میں بار بار جماعت کو تبلیغ کی طرف متوجہ کر رہا ہوں اور خدا کے فضل سے بعض ممالک میں بہت ہی اچھے نتائج پیدا ہور ہے ہیں۔انگلستان بڑی دیر سے سویا پڑا تھا ابھی چند مہینے کے اندر اندر ان کو جھنجھوڑا ہے تو آج کی ڈاک میں بھی اطلاع آئی ہے کہ مزید بیعتیں ہوئی ہیں خدا کے فضل سے چنانچہ پہلے دو چار پانچ پر راضی ہوا کرتے تھے بڑا خوش ہوتے تھے کہ چار بیعتیں ہو گئیں اس سال اب تک چند مہینوں میں ۶۰ ساٹھ بیعتیں خدا کے فضل سے ہو چکی ہیں اور ابھی ساری کوششیں پکی بھی نہیں۔آخر پھل پکنے میں وقت لگتا ہے۔جرمنی کا سوکا وعدہ تھا وہ ۱۲ یا ۱۱۴ تک پہنچ گئے ہیں یعنی اپنا ٹا رگٹ پورا کر کے آگے نکل گئے ہیں اور ملاقاتوں کے دوران اور بعض گفتگو کے دوران جو میں نے اندازہ لگایا ہے ابھی بھاری اکثریت ہے ہمارے جرمن احمدیوں کی جن کی کوششوں کو ابھی پھل نہیں لگا۔یہ صرف چند احمدی ہیں جن کی کوششوں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ۱۱۲ کے قریب نئے احمدی ایک سال میں جرمنی کو عطا فرمائے ہیں اور جہاں تک میرا اندازہ ہے اس ایک سال سے پہلے جو ہمارے لئے خاص ابتلاؤں کا سال تھا جب سے جرمنی کا مشن بنا ہے سارے ملا کر بھی آج تک سو سے اوپر احمدی نہیں ہوئے تھے تو کہاں یہ کیفیت کہاں یہ کیفیت کہ ابتلا سخت ہوتا جا رہا ہے اور خدا کی رحمتیں اتنی زیادہ نمایاں ہوکر برسنے لگی ہیں۔اس میں نہ میری کوشش کا دخل ہے نہ آپ کی کوشش کا دخل ہے یہ خاص خدا کا نشان ہے اس کے قرب کا یہ نشان ظاہر ہو رہا ہے کہ چند جگہ تمہیں خطرات نظر آرہے ہیں۔ان چند خطرات کے مقابل پر میں ہر جگہ تم پر رحمتیں نازل فرما رہا ہے اور جہاں خطرات دکھائی دے رہے ہیں وہاں بھی رحمتیں نازل فرمارہا ہے اگر دیکھنے کی آنکھیں ہوں۔تو آپ اہل فرانس کیوں محروم ہیں اس نعمت سے؟ میں متوجہ کرنا چاہتا ہوں آپ کو ایک ایک