خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 777 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 777

خطبات طاہر جلد ۳ خندق۔جلد دوم نصف آخر صفحه : ۳۶۲-۳۶۳) 777 خطبه جمعه ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۴ء دن یہ تھے کہ چند عرب قبائل کے مقابل پر مسلمان بالکل بے طاقت دکھائی دے رہے تھے اور یہ حالت تھی کہ چند دن بھی اور اگر محاصرہ رہ جاتا تو ان کے ہاتھوں نہ مارے جاتے تو فاقوں کے ہاتھوں مارے جاتے اور خدا تعالیٰ یہ باتیں کر رہا تھا کہ میں تمہیں خیبر کی چابیاں بھی عطا کر رہا ہوں، میں تمہیں قیصر و کسری کے خزانہ بھی عطا کر رہا ہوں ، میں تمہیں روم پر بھی قوت دوں گا، میں تمہیں اہل فارس پر بھی طاقت عطا کروں گا۔تمام دنیا میں تم پھیل جاؤ گے، تمام دنیا کی بڑی طاقتیں تمہارے سامنے سرنگوں ہو جائیں گی یہ خوشخبریاں اس حالت میں دی جارہی تھیں تو اللہ تعالیٰ کی عجیب شان ہے کہ ادھر غم بڑھ رہے ہوتے ہیں ادھر بظاہر تاریکی چھار ہی ہوتی ہے اور کوئی رستہ نہیں دکھائی دیتا انسان کو نکلنے کا ، ادھر اللہ تعالیٰ بشارتوں پر بشارتیں دیتا چلا جاتا ہے۔ابھی چند دن پہلے دو تین دن پہلے کی بات ہے کہ شدید بے چینی اور بے قراری تھی بعض اطلاعات کے نتیجہ میں اور ظہر کے بعد میں ستانے کے لئے لیٹا ہوں تو میرے منہ سے جمعہ جمعہ کے الفاظ نکلے اور ساتھ ہی ایک گھڑی کے ڈائل کے اوپر جہاں دس کا ہندسہ ہے وہاں نہایت ہی روشن حروف میں دس چمکنے لگا اور خواب نہیں تھی بلکہ جاگتے ہوئے ایک کشفی نظارہ تھا اور وہ جو دس دکھائی دے رہا تھا با وجود اس کے کہ وہ دس کے ہند سے پر دس تھا جو گھڑی کے دس ہوتے ہیں لیکن میرے ذہن میں وہ دس تاریخ آرہی تھی کہ Friday the 10th یہ انگریزی میں میں یہ کہہ رہا تھا۔Friday the 10th اور ویسے وہ گھڑی تھی اور گھڑی کے اوپر دس کا ہندسہ تھا۔تو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ وہ کون سا جمعہ ہے جس میں خدا تعالیٰ نے یہ روشن نشان عطا فرمانا ہے مگر ایک دفعہ یہ واقعہ نہیں ہوا ہر دفعہ یہ ہوا کہ جب بھی شدت کی پریشانی ہوئی ہے جماعت کے متعلق اللہ تعالیٰ نے مسلسل خوشخبریاں عطا فرما ئیں۔اس سے چند دن پہلے رویا میں اللہ تعالیٰ نے بار بار خوشخبریاں دکھا ئیں اور چار خوشخبریاں اکھٹی دکھا ئیں۔جب میں اٹھا تو اس وقت زبان پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ شعر تھا۔غموں کا ایک دن اور چار شادی فَسُبحان الذى اخرى الاعادی (در این صفحه (۴۶)