خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 717 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 717

خطبات طاہر جلد ۳ 717 خطبہ جمعہ ۷ / دسمبر ۱۹۸۴ء حکومت کو مطمئن کر دیتی ہے کہ یہ خدمت اسلام کا کام ہے تو وہ اپنے خزانے کھول دیتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں لیکن یہ ہم کیسے مان لیں کہ توحید کے علمبر دار تو حید کی خیرات کھانے والے اس دولت سے جو تو حید کے ہاتھوں انہوں نے پائی، کلمہ توحید مثانے میں جد وجہد اور کوشش شروع کر دیں گے ناممکن ہے یہ بات ہو نہیں سکتی۔یقیناً دھوکہ دیا جارہا ہے۔مگر بہر حال یہ ہو رہا ہے آج کے زمانہ میں اور ضرورت ہے کہ تمام دنیا کو بتایا جائے کہ اس وقت کیا شکل بن رہی ہے پاکستان کی۔یقینا یہ پاکستان کو مٹانے اور صفحہ ہستی سے ہمیشہ کے لئے نابود کرنے کی ایک نہایت ہی شیطانی چال ہے کیونکہ یہ تو کوئی مسلمان کمزور سے کمزور بھی ہوا اتنا علم تو اس کو بھی ہونا چاہئے کہ کلمہ توحید کو مٹانے کی سازش خدا کبھی پہنے نہیں دے سکتا، کبھی کامیاب ہونے نہیں دے سکتا اگر کوئی ملک اس سازش میں شامل ہو تو وہ ملک پارہ پارہ کر دیا جائے گا مگر کلمہ توحید کو بھی ٹوٹنے نہیں دیا جائے گا۔اس لئے جب یہ کلمہ پر حملہ کرتے ہیں تو عوام الناس کو پتہ نہیں کہ یہ تو حید باری تعالیٰ پر حملہ کر رہے ہیں اور اس ملک پر حملہ کر رہے ہیں جہاں یہ سازش تیار ہورہی ہے اس لئے بہت ہی گندے دن آنکھوں کے سامنے آرہے ہیں اس بدقسمت ملک کے لئے جہاں یہ ہو رہا ہے اور اس کے خلاف آواز نہیں اُٹھائی جارہی یا موثر آواز نہیں اٹھائی جارہی لیکن نہ ان کو پتہ ہے حقیقت میں نہ ان کے سر براہوں اور ان کے مالکوں کو پتہ ہے کہ اللہ کی تقدیر در پردہ کام ضرور کر رہی ہے۔ان کو ابھی نظر نہیں آرہا کہ کیا ہو رہا ہے لیکن ایک عظیم الشان تقدیر الہی ہے جو باطن میں ایک الٹ رو چلاتی چلی جارہی ہے۔کبھی پاکستان کی تاریخ میں یہ واقعہ نہیں ہوا تھا کہ اینٹی احمد یہ تحریک کے دنوں میں کھلم کھلا بعض مساجد سے احمدیت کی تائید میں اعلان ہونے شروع ہو جائیں یا عوام الناس اور صاحب علم طبقہ میں جگہ جگہ یہ باتیں شروع ہو جائیں کہ یہ سچ پر ہیں اور ان کے مٹانے والے جھوٹ بول رہے ہیں انہوں نے اپنی جہالت میں اب وہاں قدم رکھ دیا ہے جہاں بات کھل چکی ہے اور ویسا ہی مضمون ظاہر ہو رہا ہے کہ خوب کھل جائے گا لوگوں پر کہ دیں کس کا ہے دیں پاک کر دینے کا تیرتھ کعبہ ہے یا ہردوار ( در این صفحه ۱۵۳)