خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 553
خطبات طاہر جلد ۳ 553 خطبه جمعه ۱۵ اکتوبر ۱۹۸۴ء تخلیق کائنات حق کے لئے ہوئی ہے جمعه فرموده ۱٫۵ اکتو بر۱۹۸۴ء بمقام مسجد فضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی: خَلَقَ اللهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِلْمُؤْمِنِينَ اُتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَبِ وَأَقِمِ الصَّلوةَ إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَلَذِكْرُ اللهِ اَكْبَرُ وَاللهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ وَلَا تُجَادِلُوا أَهْلَ الْكِتَبِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ وَقُولُوا آمَنَّا بِالَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَأَنْزِلَ إِلَيْكُمْ وَالْهُنَا وَإِلَهُكُمْ وَاحِدٌ وَ نَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ (العنکبوت : ۴۵ - ۴۷) پھر فرمایا: قرآن کریم کی جو یہ آیات میں نے تلاوت کی ہیں ان میں سب سے پہلے اس امر کا ذکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں کو اور زمین کو حق کے ساتھ بنایا ہے اِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِلْمُؤْمِنِيْنَ اس بات میں ایک بہت بڑا نشان ہے مومنوں کے لئے۔اس امر پر غور کرتے ہوئے کہ کیوں اللہ تعالیٰ نے بعض جگہ آیات کا ذکر فرمایا ہے اور بعض جگہ آیت کا ذکر فرمایا ہے میری توجہ اس طرف مبذول ہوئی کہ جہاں ایہ کا ذکر فرمایا گیا ہے وہاں کوئی بہت ہی بڑا حکمت کا راز پوشیدہ ہے جس کی طرف