خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 538 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 538

خطبات طاہر جلد ۳ 538 خطبه جمعه ۲۸ / ستمبر ۱۹۸۴ء آنکھیں نیچی نہ کرنی پڑیں۔چنانچہ ایک میراثی بیچارے کے متعلق آتا ہے قصہ کہ کسی چوہدری نے اس کو پگڑی لپیٹ کر دی جو پلو با لکل صاف تھا وہ اوپر لپیٹ دیا اور یہ نہیں پتہ لگ رہا تھا کہ اندر ہے کیا۔تو جا کے اس نے کھولی تو وہ تو ساری سوراخ سوراخ تھی جہاں سے ہاتھ پڑتا تھا وہ پھٹنے لگ جاتی تھی۔خیر میراثی بھی اپنا انتقام لے لیا کرتے ہیں۔دوسرے دن وہ حاضر ہوا اور اس نے پگڑی اسی طرح لپیٹ کر واپس پیش کی کہ حضور یہ پگڑی واپس لے لیں یہ تو بہت اونچی ہے مجھ سے، یہ تو بہت بزرگ پگڑی ہے مجھے سونے نہیں دیا ساری رات لا اله الا اللہ پڑھتی رہی ایک منٹ خاموش نہیں ہوئی۔تو چوہدری نے کہا بیوقوف لا اله الا اللہ پڑھتی رہی محمد رسول اللہ نہیں پڑھا، اس نے کہا نہیں ! حضور سے پہلے کی تھی ، اس زمانہ سے پہلے کی ہے۔تو یہ ہے وہ انسان کا طریق خدا کی راہ میں پیش کرنے کا۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم تو خبیث چیزیں نہیں بلکہ طیب چیزیں تمہیں دیتے ہیں تمہاری خبیث پھینکی ہوئی چیزوں کو بھی ہمارا سارا نظام خدمت کے طور پر مسخر ہوتا ہے اور اسے صاف کر کے طیب بنا بنا کر پھر تمہیں پیش کرتا چلا جاتا ہے اور تم ہماری طیب دی ہوئی چیزوں کو خبیث بنا بنا کر ہمارے سامنے پیش کرتے ہو کچھ حیا تو کرو اس لئے جب ہمارے حضور پیش کیا کرو تو یا درکھنا کہ ہم ہی تمہیں دینے والے ہیں اور ہم تمہیں بہترین دینے والے ہیں اس لئے بھی تم بہترین کر کے واپس ہماری خدمت میں پیش کیا کرو۔وَاعْلَمُوا أَنَّ اللهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ اور یا درکھو خدا تعالیٰ غنی ہے یعنی اس کو مال کی ضرورت نہیں ہے اور حمید ہے وہ صاحب تعریف ہے اس کا طبیب سے تعلق ہے۔جو حمید ہو اس کو طیب کے سوا کچھ پہنچ ہی نہیں سکتا اور جوغنی ہو وہ ویسے مال سے مستغنی ہے۔تمہارا رکنا، تمہارانہ دینا، کچھ بھی خدا کے خزانے میں کمی پیدا نہیں کر سکتا۔اس کے اور مقاصد ہیں اور وہ مقاصد پھر اب خدا تعالی بیان فرماتا ہے کہ ہم جو تم سے راہ خدا میں خرچ کرنے کی توقع رکھتے ہیں، تمہیں ہدایت دیتے ہیں اس کی وجہ کیا ہے؟ دو قسم کے نظام خدا تعالیٰ نے اب یہاں بیان فرمائے ہیں ایک شیطانی نظام اور ایک رحمانی نظام۔فرماتا ہے الشَّيْطَنُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَيَأْمُرُكُمْ بِالْفَحْشَاءِ شیطان تمہیں فقر سے ڈراتا ہے اور ساتھ ہی وَيَأْمُرُكُمْ بِالْفَحْشَاء اور ساتھ تمہیں فحشا کا حکم بھی دیتا ہے۔